جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا

حمل:
21مارچ تا21اپریل

کوئی بھی کام بلا سوچے سمجھے نہ کیجیے ورنہ لینے کے دینے پڑ سکتے ہیں غلط اندازوں کی بنا پر کی گئی سودے بازی کسی بڑے نقصان کا سبب بن سکتی ہے، کسی بھی رشتہ دار کو بصورت قرض رقم نہ دیں تو مناسب ہے۔

ثور:
22اپریل تا20مئی

قریبی رشتہ داروں کے ساتھ اختلافات بڑھ سکتے ہیں، ممکن ہے کہ بات بہت زیادہ بڑھ جائے، ملازمت میں اہم تبدیلی کی جا سکتی ہے، اپنی صحت جسمانی کا خصوصی خیال رکھیں۔

جوزا:
21مئی تا21جون

اکثر اوقات انسان کو خوشیاں حاصل کرنے کے لیے بہت کچھ قربان کرنا پڑتا ہے، اپنے حالات کو درست کرنے کی صلاحیت آپ خود میں نہیں رکھتے تو کسی بزرگ روحانی کی مدد لے لیں۔

سرطان:
22جون تا23جولائی

ہر کام کرنے کیلیے صرف اپنی ہی صلاحیت پر بھروسہ کیجیے، کسی دوسرے پر خواہ وہ کتنا ہی قریبی عزیز کیوں نہ ہو بہت کم اعتماد کیجیے کیونکہ دوسروں کی رائے پر چلنے والے افراد بہت کم کامیاب زندگی بسر کرتے ہیں۔

اسد:
24جولائی تا23اگست

آپ خود کو مستقل مزاج بنا لیں اور ہر کام خود کریں تو ناکامی کا سامنا بہت کم کرنا پڑ سکتا ہے، جائیداد کے الجھے مسائل حل کرنے کی کوشش کیجیے، صحت جسمانی گاہے بگاہے خراب ہو سکتی ہے۔

سنبلہ:
24اگست تا23ستمبر

آپ کی کوئی دیرینہ اسکیم کامیاب ہو سکتی ہے، رفتہ رفتہ تمام حالات درستگی اختیار کر سکتے ہیں، آپ خود بھی حالات سے سمجھوتہ کرنے کی کوشش کیجیے، دیگر حالات بہتر رہیں گے۔

میزان:
24ستمبر تا23اکتوبر

کسی بھی شخص کے ساتھ الجھنے کی غلطی نہ کریں اگر آپ خود پر قابو نہ پا کر کسی سے الجھ بیٹھے تو پھر بات بہت بڑھ سکتی ہے، آپ کے اخراجات بھی کسی گھریلو تقریب کے سلسلے میں بڑھ سکتے ہیں۔

عقرب:
24اکتوبر تا22نومبر

بعض افراد پورے خلوص کے ساتھ صرف مذہب کی ہی پیروی کرتے ہوئے یقین کرتے ہیں کہ تدبیر سے زیادہ طاقتور تقدیر ہے جو کچھ لکھا ہے وہ ہو کر رہے گا۔

قوس:
23نومبر تا22دسمبر

اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ آپ سچ بولنے کے عادی ہیں اور دوسروں کی برائی ان کے ہی سامنے کرنے سے بھی گریز نہیں کرتے۔ ظاہر ہے کہ اس صورتحال میں ان کے ہمدردوں کی تعداد بہت کم ہوتی ہے۔

جدی:
23دسمبر تا20جنوری

کاروباری سلسلے میں سفر پیش آ سکتا ہے۔ نتائج حوصلہ افزاء ہی برآمد ہو سکتے ہیں۔ بعض امور کے سلسلے میں جذباتی فیصلے رنگ لا سکتے ہیں کچھ غلط اندازوں کے سبب بنائی ہوئی اسکیمیں بری طرح فیل ہو سکتی ہیں۔

دلو:
21جنوری تا19فروری

کوئی مخالف خواہ وہ کتنا ہی گہرا دوست کیوں نہ بن جائے آپ اس سے دور رہنے کی کوشش کریں۔کیونکہ کل کا دشمن آج دوست بن چکا ہے تو آنیوالا کل وہ دوبارہ وبال جان بن سکتا ہے۔

حوت:
20 فروری تا 20 مارچ

آپ کو ان ہی حالات و واقعات سے دوچار ہونا پڑ سکتا ہے جو کہ گزشتہ آپ کی انتہائی پریشانی کا باعث بن گئے تھے۔ ان حالات میں ہم کیا لکھیں اور کیا نہ لکھیں۔ مختصراً ہم یہی کہہ سکتے ہیں کو خود کو نارمل رکھیں۔

The post جانئے آج آپ کا دن کیسا رہے گا appeared first on ایکسپریس اردو.