استاد نصرت فتح علی خاں کی 69ویں سالگرہ کل منائی جائیگی


فوٹو: فائل

فوٹو: فائل

فیصل آباد:  استاد نصرت فتح علی خاں کی 69ویں سالگرہ13اکتوبر بروز جمعہ 4بجے لائل پورپکچرگیلری فرسٹ فلور میونسپل لائبریری بلڈنگ،نڑوالا چوک میں منائی جائے گی۔

استادنصرت فتح علی خاں میموریل میوزک اکیڈمی کے زیراہتمام منعقد ہونے والی اس سالگرہ کی تقریب میں گلوکاروں کے علاوہ خاں صاحب کے عزیزواقارب بھی شرکت کریں گے۔ تقریب میں کیک کاٹا جائے گا ۔یاد رہے نصرت فتح علی خاں13اکتوبر 1948کو فیصل آباد میں پیدا ہوئے تھے انھوں نے اپنی سحرانگیزآواز سے پوری دنیا میں شہرت حاصل کی انکے گائے ہوئے گیت، غزل اور قوالیاں آج بھی پوری دنیا میں مشہور ہیں۔