امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی کی مبارکباد دے دی

امیتابھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں نعتوں کے اشعار بھی درج ہیں۔ فوٹو: فائل

امیتابھ کی جانب سے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں نعتوں کے اشعار بھی درج ہیں۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ میں بگ بی کے نام سے مشہور اداکار امیتابھ بچن نے عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دی ہے۔

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن نے سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک پرحضوراکرم ﷺ کی ولادت باسعادت کے موقع  پرمبارک باد دی ہے۔ بگ بی کی جانب سے لکھا گیا کہ اس مبارک دن کے موقع پر وہ سب کو مبارباد پیش کرتے ہیں جب کہ انہوں نے اس مبارک دن پر محبت اورامن کا پیغام بھی دیا۔

اداکارکی جانب سے کی جانے والی پوسٹ میں کچھ تصویریں بھی شیئر کی گئیں جن میں آقائے دوجہاں ﷺکی تعریف میں پڑھی جانے والی نعتوں کے اشعار بھی درج ہیں جب کہ ان ہی تصاویر میں انہوں نے مدینے کی تصویربھی شیئر کرائی ہے۔