ایشوریا رائے کو سلمان خان کی وجہ سے بڑے نقصان کا خطرہ

سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی؛فوٹوفائل

سلمان خان کی فلم ’’ریس 3‘‘اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی؛فوٹوفائل

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے اداکار سلمان خان کی وجہ سے ایک بار پھر پریشانی کا شکار ہوگئیں۔

ماضی میں سابق حسینہ عالم ایشوریا رائے اور بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کے عشق کے قصے زبان زد عام تھے، سلمان تو ایشوریا کے اس حد تک دیوانے تھے کہ ان کے خلاف کچھ بھی سن نہیں سکتے تھے. تاہم اس دھواں داراور طوفانی عشق کا اختتام اس وقت ہوگیا جب ایشوریا رائے بچن خاندان کی بہو بن کر پیاگھرسدھار گئیں اور زندگی میں آگے بڑھ گئیں لیکن لوگ کچھ بھی نہیں بھولے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سلمان خان نے ایشوریا رائے کی وجہ سے  پدماوتی چھوڑی

کئی برس گزرجانے کے باوجود آج بھی لوگ ایشوریا اورسلمان کے قصے چٹخارے لے کر بیان کرتے ہیں اوردونوں سے متعلق چھوٹی سے چھوٹی بات بھی میڈیا کی بڑی خبر بن جاتی ہے۔ سلمان کواس بات کا دکھ ہے کہ ایشوریا ان کی نہ ہوسکیں اور یہاں تک کہا جاتا ہے کہ سلمان خان نے آج تک ایشوریا کی وجہ سے شادی نہیں کی۔ اس بات میں کتنی سچائی ہے یہ تو وقت ہی بتائے گا تاہم اس وقت تو سلمان خان نے اپنی  سابقہ محبت کے لیے نئی پریشانی کھڑی کردی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے اپنی نئی فلم’’فینی خان‘‘میں خوبصورت اورجوان نظرآنے کے لیے خوب محنت کررہی ہیں لیکن سلمان خان نے انجانے میں ان کی محنت برباد کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان اور جیکولین فرنینڈس کی فلم ’’ریس3‘‘کی شوٹنگ کاآغازابھی ہوا ہی ہے کہ فلم کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا گیاہے۔ ’’ریس3‘‘اگلے سال عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی، ٹھیک اسی وقت ایشوریارائےاورانیل کپور کی فلم ’’فینی خان‘‘کو بھی ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تاہم سلمان نے اپنی فلم کی ریلیز کے لیے تمام سینما ہالزاور ملٹی پلیکس بک کرنا شروع کردئیے ہیں جس کی وجہ سے ایشوریا رائے اوران کی ٹیم سلمان کے اس فیصلے سے خوش نہیں ہیں کیونکہ سلمان کی فلم سے ان کی فلم متاثر ہوگی جس کا اثر فلم کے بزنس پر پڑے گا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ایشوریا نے سلمان خان کی حمایت کردی

دوسری جانب سلمان خان اورایشوریا رائے کئی برس سے ایک دوسرے سے بات نہیں کرتے اورعلیحدگی کے بعد ایک دوسرے کو نظر انداز کرنے کا کوئی موقع نہیں چھوڑتے اب بغیر بات کیے مسئلہ کیسے حل ہوگا یہ تو وقت ہی بتائے گا۔