برطانوی شہزادے کے علاوہ 5 شہزادے اب بھی موجود

دنیا میں پانچ شہزادے ابھی بھی موجود ہیں جو نہ صرف کنوارے ہیں بلکہ کسی بہترین لڑکی کی تلاش میں بھی ہیں؛فوٹوفائل

دنیا میں پانچ شہزادے ابھی بھی موجود ہیں جو نہ صرف کنوارے ہیں بلکہ کسی بہترین لڑکی کی تلاش میں بھی ہیں؛فوٹوفائل

برطانوی شہزادے ہیری کی منگنی ہوگئی تو کیا ہوا، دنیا میں پانچ شہزادے ابھی بھی موجود ہیں جو نہ صرف کنوارے ہیں بلکہ کسی بہترین لڑکی کی تلاش میں بھی ہیں۔

برطانوی شہزادے ہیری کی امریکی اداکارہ میگن مارکل کے ساتھ منگنی نے جہاں تمام لڑکیوں کی ایک بڑی تعداد کو مایوس کیا ہے وہیں ان کے لیے خوشخبری ہے کہ دنیا میں پرنس ہیری کے علاوہ ابھی بھی 5 شہزادے موجود ہیں جو نہ صرف سنگل ہیں بلکہ خاصے مقبول ہیں اور بہترین لڑکی کی تلاش میں بھی ہیں۔

شہزادہ حسین بن عبداللہ:

ان میں سرفہرست ہیں اردن کے شہزادے حسین بن عبداللہ ہیں ۔23 سالہ شہزادہ حسین بن عبداللہ اردن کی ملکہ رانیہ اور بادشاہ کے بڑے بیٹے ہیں۔ شہزادہ حسین اپنی جاذب نظر شخصیت اور خوبصورت مسکراہٹ کے باعث سوشل میڈیا پر کافی مقبول ہیں اور صرف انسٹا گرام پر ان کے مداحوں کی تعداد1.1 ملین ہے ۔ حسین اکثر اپنی تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔ تصاویر شیئر کرنے کے علاوہ حسین فلاحی کاموں میں بھی بے حد دلچسپی لیتے ہیں جب کہ ان کے پسندیدہ کھیلوں میں فٹبال اور باکسنگ شامل ہے ۔شہزادہ حسین  کا خاندان اردن پر 1921 سے راج کررہاہے 2004میں انہیں اردن کا ولی عہد نامزد کیا گیا۔

شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المخطون:

دوسرے نمبر پر دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المخطون ہیں۔35 سالہ شہزادے ہمدان کے انسٹاگرام پر 5.9 ملین  مداح ہیں ۔ ہمدان کو گھڑ سواری، سائکلنگ، شکار اور شاعری کاشوق ہے۔ ہمدان بھی اکثر اپنے تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کرتے رہتے ہیں۔

شہزادہ سیبیسٹین آف لیگسمبرگ:

تیسرےمقبول ترین شہزادے آرمی آفیسر سیبیسٹین  ہیں۔ 25 سالہ شہزادے سیبیسٹین کا تعلق کہنے کوتو ایک چھوٹے سے ملک سے ہے لیکن یہ اپنے ملک کی خواتین میں انتہائی مقبول ہیں۔5 بین بھائیوں میں چھوٹے ہونے کی وجہ سے شہزادے کے تخت پر بیٹھنے کے امکانات کم ہیں۔ شہزادے سیبیسٹین کو تیراکی، اسکیننگ ،اسپورٹس اور پہاڑوں پر چڑھنے کا شوق ہے اس کے علاوہ سبیبسٹین مختلف ثقافتوں کو جاننے میں بھی  گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔

شہزادہ جین کرستو نیپولین:

مشہور فرانسیسی بادشاہ نیپولین کی نسل میں سے شہزادہ بننےوالے31 سالہ جین کرستو نیپولین چوتھےنمبرپرآتےہیں۔ نیپولین کی نسل سے تعلق رکھنے پران کو ویسے ہی بادشاہ مانا جاتا ہے۔ شہزادہ جین جاذب نظر شخصیت کے باعث خواتین میں بے حد مقبول ہیں ۔

شہزادہ جوچم آف بیلجیم:

شادی کےلئے لڑکی کی تلاش میں مصروف شہزادوں میں آخری نمبر پر آتے ہیں شہزادہ جوچم آف بیلجیم۔25 سالہ شہزادہ بیلجیم کے  بھی شہزادہ سیبیسٹین کی طرح تخت پر بیٹھنے کے امکانات کم ہیں لیکن اس کے باوجود یہ اپنے ملک کی خواتین میں بےانتہا مقبول ہیں۔ شہزادہ جوچم بحریہ میں باقاعدہ طور پر تعینات ہیں اور بیلجیم نیوی میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔