تیمورکے بعد نیلی آنکھوں والا ایک اورفلمی بچہ سوشل میڈیاپرمقبول

ممبئی: بالی ووڈ کی نوابی جوڑی سیف علی خان اور کرینہ کپور کا بیٹا تیمور علی خان اپنی نیلی آنکھوں کے باعث پورے بھارت میں مشہور ہے تاہم اب ایک اور اسٹار کڈ اپنی نیلی آنکھوں کی وجہ سے میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

بالی ووڈ کے میں کھلاڑی اورایکشن ہیرو کے نام سے مشہوراداکاراکشے کمار کے بیٹے آرو کا آج جنم دن ہےاکشے نےحال ہی میں  انسٹاگرام پر اپنے بیٹے آرو کی تصویر شیئر کی ہے اورساتھ میں پیغام لکھا ہے کہ وہ اپنے بیٹے  کو درخت پرچڑھنا سیکھا رہے ہیں اور خود اپنے بیٹے سے انہوں نے ویڈیو کال کرنا سیکھی ، اکشے کمار نے اپنے بیٹے آرو کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اسے اپنا پسندیدہ انسان قراردیا تاہم اکشے کمارکے پیغام سے زیادہ ان کے بیٹے آروکی نیلی آنکھیں میڈیا کی توجہ کا مرکزبن گئیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: بیٹے کی وجہ سے فلموں کے انتخاب میں محتاط ہوں

تصویرمیں آرو کا چہرہ اسکارف سے ڈھکا ہوا ہے اور صرف ان کی نیلی آنکھیں نظر آرہی ہیں سوشل میڈیا پر آرو کی آنکھوں کو سیف اور کرینہ کے بیٹے تیمور کی نیلی آنکھوں سے مشابہ قرار دیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ اکشے کمارا کثرسوشل میڈیا پر آروکی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں کچھ عرصہ قبل انہوں نے اپنے بیٹے کی تصویر شیئر کرتےہوئے اسے مارشل آرٹ میں بیلک بیلٹ جیتنے پر مبارکباد دی تھی، جب کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھی آرو کی تصویر بے حد مقبول ہوئی تھی۔

The post تیمورکے بعد نیلی آنکھوں والا ایک اورفلمی بچہ سوشل میڈیاپرمقبول appeared first on ایکسپریس اردو.