جیکولین فرنانڈس کی آنکھ خراب ہوگئی

 ممبئی: بالی ووڈ کی خوربرو اداکارہ جیکولن فرنانڈس کی آنکھ مستقل خراب ہوگئی۔

انڈسٹری میں کم وقت میں اپنی جگہ بنانے والی سری لنکن نژاد بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ جیکولن فرنانڈس آج کل اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ اداکارہ فلم میں مختلف اسٹنٹس کرتی ہوئی نظر آئیں گی۔

اسی متعلق اداکارہ نے انکشاف کیا کہ مارچ کے ماہ میں وہ فلم کی شوٹنگ کررہی تھیں کہ ان کی آنکھ پرلگ گئی تھی،  اب اداکارہ نے انسٹاگرام پراپنی آنکھ کی تصویرشئیر کرائی جس میں ان کی آنکھ کی پتلی صاف طور ٹیڑھی دیکھی جاسکتی ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جیکولن فرنانڈس کی طبیعت شوٹنگ کے دوران خراب، اسپتال داخل

اداکارہ نے کہا کہ ان کی آنکھ کی پتلی مستقل طورپرٹیڑھی ہوچکی ہے جواب کبھی صحیح نہیں ہوگی، پر وہ شکرکررہی ہیں کہ وہ اس انجری کے بعد دیکھ سکتی ہیں۔

The post جیکولین فرنانڈس کی آنکھ خراب ہوگئی appeared first on ایکسپریس اردو.