’دی کپل شرما شو‘ کے مشہور کردار ڈاکٹر گلاٹی کی واپسی

 ممبئی: بھارت کے مشہور کامیڈی پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ میں ڈاکٹر گلاٹی کا کردار نبھانے والے اداکار سنیل گروور کی سونی ٹی وی پر واپسی ہورہی ہے۔

بھارت کے مشہور کامیڈین کپل شرما گزشتہ سال اپنے کیریئر کے عروج پر رہے لیکن آسٹریلیا سے واپسی پر وہ دوران پرواز اپنے ساتھی اداکار سنیل گرور سے لڑپڑے جس سے نہ صرف ان کے کیرئر کا زوال شروع ہوا بلکہ ’دی کپل شرما شو‘ کے مرکزی کردار ڈاکٹر گلاٹی اور دیگر ساتھی شو چھوڑ کرچلے گئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کپل شرما کو اپنی فلم کی وجہ سے کروڑوں کا نقصان

سونی ٹی وی کو سب سے زیادہ ٹی آر پی دینے والا پروگرام ’دی کپل شرما شو‘ کی مقبولیت میں کمی آنے کی وجہ سے میزبان کپل شرما ڈپریشن کا شکار ہوئے اور کئی دن ریکارڈنگ سے غیر حاضر رہے جس کے باعث چینل انتظامیہ کو شو بند کرنا پڑگیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سونی ٹی وی نے ایک اسپیشل شو منعقد کیا ہے جس میں سنیل گروور ’دی کپل شرما شو‘ کے 2 مشہور کردار کے ساتھ جلوہ گر ہوں گے، سنیل گروور شو میں ڈاکٹر گلاٹی اور رنکو بھابی کا کردار ادا کریں گے جب کہ بالی ووڈ کے کھلاڑی اکشے کمار اپنی فلم ’پیڈمین‘ کو پروموٹ کریں گے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کپل شرما نے سنی لیون کو پیچھے چھوڑ دیا

رپورٹس کے مطابق شو کو ’سپر نائٹ ود پیڈ مین‘ کا نام دیا گیا جس میں کرشنا ابھیشک، علی اصغر، سگندہ مشرا، سدیش لہری بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے جب کہ یہ اسپیشل پروگرام 14 جنوری کو نشر کیا جائے گا۔

The post ’دی کپل شرما شو‘ کے مشہور کردار ڈاکٹر گلاٹی کی واپسی appeared first on ایکسپریس اردو.