’سنجو‘ فلم میں اداکاروں نے کتنا معاوضہ لیا؟

 ممبئی: بالی ووڈ فلم ’سنجو‘ کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی ہے، فلم کے ٹریلر میں اداکار رنبیر کپور کی اداکاری کو خوب سراہا جارہا ہے جب کہ سنجے دت کی زندگی پر مبنی فلم کو دیکھنے کے لیے ان کے مداح بے چین نظرآرہے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ میں راج کمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم سنجو کو دیکھنے کے لیے بالی ووڈ کے پرستارسمیت سنجے دت اوررنبیر کپور کے مداح شدت سے انتظارکررہے ہیں۔ فلم کے لیے اداکار رنبیر کپور نے بے انتہا محںت کی ہے جو فلم کے ٹریلر میں صاف نظرآرہی ہے تاہم فلم میں فنکاروں نے اپنے اپنے کردار ادا کرنے کے لیے اچھا خاصا معاوضہ بھی  وصول کیا ہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم ’سنجو‘ کے ٹیزر کے بعد دھماکے دار ٹریلر جاری

سنجے دت کا مرکزی کردارادا کرنے والے رنبیرکپورنے اپنے کردارکے لیے 25 کروڑکا معاوضہ وصول کیا ہے جو بالی ووڈ نگری میں اچھا معاوضہ تصورکیا جاتا ہے۔

سنجے دت کے باپ سنیل دت کا کردارادا کرنے والے پاریش راول نے اپنے کردارکے لیے 2 سے 3 کروڑکا معاوضہ وصول کیا۔

سنجے دت کی ماں نرگس کا کردارادا کرنے والی اداکارہ منیشا کوئرالہ نے کردارکے لیے 3 کروڑروپے وصول کیے ہیں۔

سنجے دت کی اہلیہ منیاتہ دت کا کردارادا کرنے والی اداکارہ دیا مرزا نے کردار کے لیے بھی 3 کروڑ وصول کیے ہیں۔

ٹی وی اداکارہ کرشمہ تنا جوکہ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ کا کردارنبھارہی ہیں انہوں نے اپنے کردارکے لیے ایک کروڑروپے کا معاوضہ وصول کیا۔

 

اداکارہ سونم کپورسنجے دت کے ساتھ پہلی فلم میں کواسٹار بننے والی اداکارہ ٹینا منیم کے کردارمیں نظرآئیں گی جس کے لیے انہوں نے 5 سے 6 کروڑکا معاوضہ لیا۔

بالی ووڈ کی وراسٹائل اداکارہ تبوکا فلم میں چند منٹوں کئے لیے چھوٹا سا کردارہے جس کے لیے انہوں نے 60 لاکھ معاوضہ وصول کیا ہے۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم 29 جون کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post ’سنجو‘ فلم میں اداکاروں نے کتنا معاوضہ لیا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.