سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان اور دیپیکا کی جوڑی بنادی

ممبئی: بالی ووڈ کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان خان کے ساتھ اپنی اگلی فلم ’انشااللہ‘ میں دپیکا پڈوکون کو لیڈ رول میں کاسٹ کرلیا۔

بالی ووڈ سلطان سلمان خان اور صف اول کی اداکارہ دپیکا پڈوکون کو مداح ایک ساتھ دیکھنے کے لیے بے چین ہیں لیکن اب تک ایسا کوئی موقع میسر نہیں آیا حالانکہ سلو میاں کی کامیاب فلم ’پریم رتن دھن پایو‘ میں سونم کپور کی جگہ دپیکا کو کاسٹ کرنا تھا لیکن چند وجوہات کی بنا پر یہ ممکن نہ ہوسکا جب کہ انڈسٹری کے نامور ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی جنہوں نے حال ہی میں 11 سال بعد سلمان خان کے ساتھ فلم ’انشااللہ‘ بنانے کا اعلان کیا تھا اب یہ ممکن کردیا ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ دبنگ خان اور سنجے بھنسالی11 سال بعد پھر ایک ساتھ

سنجے لیلا بھنسالی نے اپنی پچھلی بلاک بسٹر فلم ’پدماوت‘ میں سلمان خان اور ایشوریا رائے کو ملانے کی کوشش کی تھی تاہم دونوں ہی اس پر راضی نہ ہوئے اور یہ فلم رنویر سنگھ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون کے حصے میں آئی تاہم اس بار ہدایت کار نے مداحوں کی خواہش کو مدنظر رکھتے ہوئے سلمان خان کے مدمقابل دپییکا پڈوکون کو کاسٹ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم ’انشااللہ‘ کی شوٹنگ کا آغاز اگلے سال فروری میں کیا جائے گا جو ممکنہ طور پر 2020 میں عید کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

The post سنجے لیلا بھنسالی نے سلمان اور دیپیکا کی جوڑی بنادی appeared first on ایکسپریس اردو.