سونم کے سنگیت میں بالی ووڈ ستاروں کی زبردست انٹری

 ممبئی: بالی ووڈ کی خوربرواداکارہ اور فیشن آئیکون سونم کپور کی شادی کی تقریبات زوروشورسے جاری ہیں جب کہ ان کے سنگیت کے موقع پربالی ووڈ ستاروں نے زبردست انٹری دی، جس سے تقریب کو چار چاند لگ گئے۔

سونم کپورکے سنگیت کی تقریب کے موقع پرانیل کپور کے گھرکو اندر اور باہر سے انتہائی خوبصورت انداز میں سجایا گیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: سونم کپورکی مہندی کی تصاویر میڈیا پروائرل

اداکارہ آج آنند آہوجا کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گی۔

بالی ووڈ اداکارہ کے سنگیت کے موقع پروالد و اداکارانیل کپور کے ڈانس کے بھی خوب چرچے ہوئے، جس سے سب ہی محظوظ ہوئے جب کہ انٹرنیٹ پربھی ان کی وڈیو خوب وائرل ہورہی ہیں۔

The post سونم کے سنگیت میں بالی ووڈ ستاروں کی زبردست انٹری appeared first on ایکسپریس اردو.