شادی کی سالگرہ پر بونی کپورسری دیوی کو یاد کرکے اداس

 ممبئی: معروف فلم ساز بونی کپور نے اپنی شادی کی 22 ویں سالگرہ کے موقع پر انجہانی اداکارہ سری دیوی کے نام محبت بھرا ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔ 

چند ماہ قبل اپنے چاہنے والوں کو سوگوار چھوڑ کر دنیا فانی سے کوچ کرجانے والی بالی ووڈ کی آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی موت بھارتی فلم انڈسٹری کے لیے یقینی طور پر ایک بڑا دھچکا تھا جس نے دنیا بھرمیں موجود ان کے مداحوں سمیت ساتھی فنکاروں کو افسردہ کردیا۔ سری دیوی ہر تہوار اور تقریبات کو ذوق و شوق سے مناتی تھی اور اپنی شادی کی سالگرہ کو ہر سال یادگار بناتی تھیں تاہم اس سال بونی کپور نے شادی کی سالگرہ پر آنجہانی ادکارہ سری دیوی کی یاد میں ایک ویڈیو جاری کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق معروف فلم ساز بونی کپور نے اپنی اہلیہ و بالی ووڈ انجہانی ادکارہ سری دیوی کو 22 ویں شادی کی سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سری دیوی کے ساتھ بیتائے لمحات کی ویڈیو پوسٹ کی اور ساتھ ہی محبت بھرا پیغام بھی دیا۔

بونی کپور نے سرری دیوی کے نام پیغام میں کہا کہ آج ہماری 22 ویں شادی کی سالگرہ ہے جب کہ میری اہلیہ ،محبت کا عہد، ہنسی اور حسین لمحات آج بھی میرے ساتھ ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں: بالی ووڈ اداکارہ سری دیوی انتقال کرگئیں

واضح رہے کہ بال بالی ووڈ انجہانی اداکارہ سری دیوی کچھ ماہ قبل دبئی کے ہوٹل میں ٹب میں ڈوب جانے کے باعث انتقال کر گئی تھیں۔

The post شادی کی سالگرہ پر بونی کپورسری دیوی کو یاد کرکے اداس appeared first on ایکسپریس اردو.