شاہد کپورنے 5 دن میں کتنا وزن کم کیا؟


وزن میں کمی کے لیے شاہد کپورنے بہت سخت ڈائٹ پلان فالوکیا: فوٹو: فائل

وزن میں کمی کے لیے شاہد کپورنے بہت سخت ڈائٹ پلان فالوکیا: فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے فلم پدماوتی میں بہترین اداکاری کے لیے بہت زیادہ محنت کی یہاں تک کہ اپنے وزن میں 5 دن میں خاصی کمی کی تھی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ فلم ’پدماوتی‘ ہدایتکار سنجے لیلا بھنسالی کا بڑا پروجیکٹ ہے جسے شوٹنگ کے آغاز سے ہی متعدد پریشانیوں کا سامنا رہا اور یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔

فلم میں مرکزی کردارادا کرنے والے اداکار رنویرسنگھ ، شاہد کپور اور دپیکا پڈوکون نے بھی اپنی جانب سے بھر پور محنت کی تاکہ فلم دیکھنے والے محظوظ ہوسکیں۔

اس خبرکو بھی پڑھیں: عدالتی محاذ پر ’’پدماوتی‘‘ کو پہلی کامیابی

اسی حوالے سے فلم میں محاروال رتن سنگھ کا کردار ادا کرنے والے اداکار شاہد کپور نے بھی کردار میں ڈھلنے کے لیے کوئی کسر نہ چھوڑی اور انہوں نے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا کہ انہوں نے 5 دن میں اپنا 4 کلو وزن کم کیا تھا جس کے لیے انہوں نے بہت سخت ڈائٹ پلان فالو کیا۔

اداکار کو فلم میں بہت سے مناظر کے لیے 30 سے 40 کلو  وزنی زرہ بکتر پہننا تھی اور اس کے لیے انہیں اپنا وزن فوری کم کرنا تھا جس کے باعث انہوں نے 5 دن میں 4 کلو وزن کم کیا تھا۔