شاہ رخ خان نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 28 ملین سے تجاوز کرگئی۔ فوٹو: فائل

ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد 28 ملین سے تجاوز کرگئی۔ فوٹو: فائل

 ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ٹوئٹر پر فالوورز کی تعداد 2 کروڑ 80 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔

بالی ووڈ کے کنگ کا اعزاز پانے والے شاہ رخ خان کا ستارہ آج کل گردش میں ہے اور گزشتہ کئی سالوں سے وہ مسلسل فلاپ فلمیں دے رہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی نے اپنی تجزیاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا تھا کہ بالی ووڈ کے ’’کنگ‘‘ کا تاج  اب شاہ رخ خان سے چھن کر عامر خان کے سر سج چکا ہے تاہم بھارت کے لیے اب بھی شاہ رخ ہی بالی ووڈ کنگ ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ بالی ووڈ کے کنگ کا ’’تاج‘‘ شاہ رخ خان سے چھن گیا

بھارتی فلم نگری کے کئی سپر اسٹار سماجی رابطوں کی ویب سائٹ کے ذریعے اپنے مداحوں سے رابطے میں رہتے ہیں جب کہ بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان سوشل میڈیا خاص طور پر ٹوئٹر پر زیادہ فعال رہتے ہیں وہ مستقل بنیادوں پر ناصرف اپنی فلمی مصروفیات بلکہ اپنے خیالات سے بھی مداحوں کو آگاہ کرتے رہتے ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ شاہ رخ خان نے ایک بار پھر سلمان اور اکشے کو پیچھے چھوڑدیا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے فالوورز کی تعداد اب 28 ملین (2 کروڑ 80 لاکھ) سے تجاوز کر گئی ہے اور اس طرح وہ لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بعد ٹوئٹر پر سب سے زیادہ فالو کیے جانے والے بھارتی اداکار بن چکے ہیں۔

واضح رہے ٹوئٹر پر امیتابھ بچن کے فالوورز کی تعداد 29.3 ملین، سلمان خان 25.6 ملین، عامر خان 21.9 ملین اور اکشے کمار کے فالوورز کی تعداد 20.2 ملین ہے۔