عامر خان کے بعد رنبیر کپور بھی ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ بننے لگے

رنبیر کپورنے فلم کے کچھ سینز کو دوبارہ فلمانے کا فیصلہ کیا ہے ؛ فوٹوفائل

رنبیر کپورنے فلم کے کچھ سینز کو دوبارہ فلمانے کا فیصلہ کیا ہے ؛ فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ میں عامر خان کو ’مسٹر پرفیکشنسٹ‘ کہا جاتا ہے کیونکہ جب تک وہ اپنی فلم کے کسی سین سے مطمئن نہ ہوں اس وقت تک وہ چین سے نہیں بیٹھتے لیکن اب رنبیر کپور بھی اپنی فلم کے ہدایت کار سے ایسے ہی مطالبے کرنے لگے ہیں۔ 

رنبیر کپور بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم کے باعث کافی عرصے سے خبروں میں ہیں۔ فلم میں رنبیر سنجے دت کا مرکزی کردار نبھارہے ہیں جس کے لیے انہوں نے اپنی ظاہری شخصیت میں تبدیلیاں کرکےوزن میں بھی اضافہ کیا ہے۔ فلم انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے افراد اس فلم کو رنبیر کپور کے کیرئیر کا اہم ترین موڑ قرار دے رہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیر کپور سنجے دت بن گئے

بھارتی میڈیا کے مطابق فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی سمیت پوری ٹیم نے فلم کے کچھ سینز ڈسٹری بیوٹرز کو دکھانے کا فیصلہ کیا تھا۔ فلم کے چند سینز دیکھنے کے بعد ڈسٹری بیوٹرز کا کہنا تھا کہ یہ فلم رنبیر کپور کا پورا کیرئیر تبدیل کرنے میں اہم کردار اداکرے گی۔ ہم نے فلم کے چند سینز اور ایک گانا دیکھا ہے اور یہ غیر یقینی طور پر بہت عمدہ ہے۔ اس فلم سے رنبیر کپور کا کیرئیر ایک نئی سمت کی جانب رواں دواں ہوجائے گا۔ ڈسٹری بیوٹرز کے تبصروں سے رنبیر کپور کافی خوش نظرآرہے ہیں کیونکہ انہیں یقین ہے کہ یہ فلم باکس آفس پر کھڑکی توڑ بزنس کرے گی۔ اسی لیے انہوں نے فلم کے کچھ مناظر کو دوبارہ فلمانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ وہ چاہتے ہیں کہ فلم مکمل طور پر پرفیکٹ ہو اور لوگوں کو پسند آئے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: رنبیر کپور نے سنجے دت کو فراڈ قرار دیدیا

واضح رہے کہ رنبیر کپور اپنے کیرئیر کے انتہائی مشکل دور سے گزر رہے ہیں کیونکہ 3 برسوں کے دوران ان کی کوئی بھی فلم اچھا بزنس نہیں کرسکی۔