علی ظفر اپنا نوٹس واپس لیں ورنہ قانونی کارروائی کروں گی، میشا شفیع کا جواب

کراچی: گلوکارہ و اداکارہ میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہےکہ علی ظفر فوری طور پر اپنانوٹس واپس لیں ورنہ ان کے خلاف سول اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی ہوگی۔

گلوکارہ میشا شفیع نے چند روز قبل اداکار علی ظفر پر جنسی ہراسانی کاالزام لگاتے ہوئے کہاتھا کہ علی ظفر نے انہیں مختلف مواقعوں پر ایک بار نہیں بلکہ ایک سے زائد بار ہراساں کیا ہے۔ میشا کےان الزامات نے میڈیا پر طوفان مچادیاتھا، تاہم علی ظفر نے اپنے اوپرلگائے گئے تمام الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کیا تھا کہ اگر میشا نے اپنے الزامات واپس نہ لیے تو وہ ان پر100 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ دائر کردیں گے۔ تاہم اب میشا شفیع نے علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ علی اپنا لیگل نوٹس فوری طور پر واپس لیں اور اگر انہوں نے نوٹس واپس نہ لیا تو ان کے خلاف سول اور فوجداری قوانین کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: میشا شفیع نے علی ظفر کے ساتھ قانونی جنگ کیلئے کمر کس لی

علی ظفر کے لیگل نوٹس کا جواب میشا شفیع کے وکیل بیرسٹر احمد پنسوٹا، نگہت داد ، قانون دان حنا جیلانی اور ثاقب جیلانی کی وساطت سے بھجوایا گیا ہے جو 4 صفحات پر مشتمل ہے۔

میشا کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ علی ظفر کے نوٹس میں ان پر لگائے گئے تمام الزامات کو مسترد کرتی ہیں جب کہ علی ظفر سے مطالبہ کیاگیا ہے کہ وہ فوری طور پر معافی مانگیں۔ میشا شفیع کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ ہماری کلائنٹ نے اپنے ساتھ ہوئے حادثے سے متعلق عوام کو بتانے کا فیصلہ کیا جب کہ اس بات کا خطرہ موجود تھا کہ اس سے ان کی فیملی پر برے اثرات مرتب ہوں گے لیکن انہوں نے بہادری کا مظاہرہ کیااور اپنے ساتھ ہوئے واقعے کو شیئر کیا۔

نوٹس میں مزید کہا گیا ہے کہ مشیا شفیع کے بعد مزید خواتین سامنےآئیں جو علی ظفر کے ساتھ کام کرچکی تھیں۔ مشیا شفیع نے اپنے وقار اور عزت کی خاطر  اور شوبز انڈسٹری سے وابستہ دوسری خواتین کیلئے اس معاملے پر مزید خاموش نہ رہنے کا فیصلہ کیااور تمام لوگوں کو اپنے ساتھ ہوئے واقعے سے آگاہ کیا۔

The post علی ظفر اپنا نوٹس واپس لیں ورنہ قانونی کارروائی کروں گی، میشا شفیع کا جواب appeared first on ایکسپریس اردو.