علی ظفر کی امریکا میں پرفارمنس، ایک ملین ڈالر کے فنڈز جمع

 لاہور:  معروف گلوکار علی ظفر نے امریکا کے پانچ شہروں میں پرفارم کرتے ہوئے ایک ملین ڈالر کے فنڈز جمع کر لیے۔

علی ظفر شوکت خانم میموریل کینسر اسپتال اور ریسرچ سینٹر کے لیے فنڈ ریزنگ کرنے رواں ماہ امریکا گئے تھے۔ اس دوران ان کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد نے پروگراموں میں شرکت کے ساتھ فنڈز بھی دیئے۔ اس دوران واشنگٹن میں ہونے والے آخری شو میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں لوگ شریک ہوئے وہیں علی ظفر نے 35 ہزار امریکی ڈالر بھی اکھٹے کیے۔

واضح رہے کہ علی ظفر نے اس فنڈ ریزنگ کے لیے اپنی پرفارمنس کا معاوضہ وصول نہیں کیا۔

The post علی ظفر کی امریکا میں پرفارمنس، ایک ملین ڈالر کے فنڈز جمع appeared first on ایکسپریس اردو.