ماہرہ خان بیٹے کی ہدایات سن کرپریشان

کراچی: نامور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بیٹا ازلان اتنا بڑا ہوگیا ہے کہ اب اس نے اپنی ماں کو ہی ہدایات دینی شروع کردی ہیں۔

اپنی خوبصورتی اور جاندار اداکاری سے لوگوں کو دیوانہ بنانے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کے دل پر کون راج کرتا ہے، کون ہے وہ انسان جس کی بات ماہرہ کبھی نہیں ٹال سکتی آخرماہرہ نے بتا ہی دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کے بیٹے کی  نئی تصویرسوشل میڈیا پروائرل

گزشتہ روز ماہرہ خان کے بیٹے ازلان کی 8 ویں سالگرہ تھی، یہ خبرماہرہ نے ٹوئٹرپرمداحوں کے ساتھ شیئر کی اورساتھ میں لکھا کہ ازلان نے اپنی آٹھویں سالگرہ کے موقع پر انہیں چند ہدایات دی ہیں جنہیں سن کر وہ حیرت زدہ رہ گئیں، ازلان کا کہنا ہے کہ اب وہ بڑے ہوگئے ہیں لہٰذا انہیں جان ،بے بی اور ازو کے نام سے نہ بلایا جائے بلکہ انہیں ان کے اصل نام سے بلایا جائے، اس کے ساتھ ہی ماہرہ نے بیٹے سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ازلان ان کی زندگی میں بے حد اہمیت رکھتا ہے اور وہ اپنے بیٹے سے بے انتہا محبت کرتی ہیں۔

ماہرہ نے دو روز قبل انسٹا گرام پر ایک اور تصویر شیئر کی تھی جس میں ازلان اپنی ماں کی پیٹھ پر آرام سے سورہاہے، تصویر کے ساتھ ماہرہ نے لکھا کہ ازلان کی ماں ہونے کا احساس دنیا کے تمام احساسوں سے زیادہ خوشگوار ہے ،میرا اور صرف میرا بیٹا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان کی پہلی ترجیح ان کا بیٹا

Grateful everyday for being chosen to be Azlan's mama. My one and my only… ❤️🙏🏼

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

واضح رہے کہ ماہرہ سنگل مدر ہیں اور اپنے بیٹے کی پرورش اکیلے کررہی ہیں تاہم وہ اپنے بیٹے سے بہت محبت کرتی ہیں اور اس کی کوئی بات کبھی نہیں ٹالتیں۔

The post ماہرہ خان بیٹے کی ہدایات سن کرپریشان appeared first on ایکسپریس اردو.