ویرات کوہلی انوشکا کو پیارسےکس نام سے پکارتے ہیں؟

نُشکی بہت ایماندار ہیں اور مجھے ان کی یہی بات پسند ہے، ویرات کوہلی؛فوٹوفائل

نُشکی بہت ایماندار ہیں اور مجھے ان کی یہی بات پسند ہے، ویرات کوہلی؛فوٹوفائل

ممبئی: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی اوراداکارہ انوشکا شرما کی دوستی کے چرچے پورے بھارت میں مشہور ہیں، ان کی دوستی اتنی گہری ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ بہت ہی عجیب نام سے پکارتے ہیں۔

کرکٹرز اور اداکاراؤں کے درمیان معاشقے کی خبریں کوئی نئی بات نہیں، ہر دور میں کرکٹ کھلاڑیوں اور اداکاراؤں کے درمیان تعلقات کی خبریں میڈیا کی توجہ کا مرکز رہی ہیں، اداکارہ شرمیلا ٹیگور اور سیف علی خان کےوالد منصور علی خان، یووراج سنگھ اور ہیزل کیج، اداکارہ ساگریکا گھاٹکے اورظہیر خان ، اداکارہ سشمیتا سین اور پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کے درمیان محبت کی خبروں سے پورا بھارتی میڈیا بھرا پڑا ہے، تاہم موجودہ دور کی سب سے مشہور جوڑی ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کی ہے جو گزشتہ کئی سال سے ایک دوسرے کے ساتھ ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کوہلی نے انوشکا کے اہم راز اگل دئیے

دونوں نے اپنے رشتے کومداحوں اور میڈیا سے چھپانے کی کبھی کوشش نہیں کی جب کہ ویرات کوہلی تو اکثرانوشکا سے متعلق دلچسپ باتیں بھی شیئر کرتے رہتے ہیں، چند روز قبل اداکارعامر خان سے ایک شو میں ملاقات کے دوران انہوں نے انوشکا کے بارے میں کئی دلچسپ باتیں بتائی تھیں۔

اوراب دونوں کے بارے میں ایک اوردلچسپ بات سامنے آئی ہے کہ ویرات انوشکا کو ان کے اصل نام سے نہیں بلکہ ’’نُشکی‘‘کے نام سے پکارتے ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ویرات کوہلی اورعامر خان نے بھارتی تہوار دیوالی کے لیے ایک پروگرام ریکارڈ کروایا ہے جس میں دونوں نے ایک دوسرے سے متعلق کئی دلچسپ انکشاف کیے ہیں، اسی شو کے دوران ویرات نے انوشکا کےبارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ’’نشکی بہت ایماندار ہیں‘‘اور مجھے ان کی یہی بات بہت پسند ہے۔

ویرات اور عامر خان کی دلچسپ باتوں پر مشتمل یہ شو 15 اکتوبر کو بھارتی چینل پر دکھایا جائے گا، واضح رہے کہ یہ شو عامر خان کی نئی فلم’’سیکریٹ سپر اسٹار‘‘کی تشہیر کے لیے منعقد کیا گیا ہے، فلم رواں ماہ 19 اکتوبرکو ریلیز کی جائے گی۔