کس بالی ووڈ اسٹار کے پاس کتنی مہنگی کار!

ممبئی: شوبز سے وابستہ افراد ایک دوسرے سے آگے نکل جانے کی چاہ میں ہر حد پار کرنے کے لیے تیار رہتے ہیں، اب چاہے وہ ایکٹنگ ہو یا لگژری زندگی۔

بالی ووڈ اسٹارزایک دوسرے پر سبقت لے جانے کی کوشش میں اداکاری کے ساتھ دیگر کئی چیزوں میں بھی مقابلہ کرتے ہیں جن میں مہنگے گھر، مہنگے تحائف ، لگژری زندگی اور مہنگی گاڑیاں شامل ہیں، یہاں بالی ووڈ اسٹارز کی مہنگی گاڑیوں سے متعلق تفصیلات بیان کی جارہی ہیں کہ کس اداکار کے پاس کتنی مہنگی گاڑی موجود ہے۔

شاہ رخ خان

 

شاہ رخ خان کو بالی ووڈ کا کنگ کہاجا تاہے لیکن وہ صرف بالی ووڈ کے نہیں بلکہ دلوں کے بھی بادشاہ ہیں جب ہی تو ان کے شوق اتنے مہنگے ہیں جو کروڑوں سے شروع ہوتے ہیں، شاہ رخ خان ایک نہیں کئی مہنگی گاڑیوں کے مالک ہیں جن میں بی ایم ڈبلیو، رولس رائس فینٹم ، بینٹلی کانٹی نینٹل، پجیرو، لینڈ کروزر ، اوڈی کیو 6، بی ایم ڈبلیو 6اور7 سیریزشامل ہیں، شاہ رخ خان کے پاس موجود کاربگٹی ویرن کی قیمت 12 کروڑ روپے ہے۔

امیتابھ بچن

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن کو بھی مہنگی گاڑیوں کا بہت شوق ہے ان کے پاس بینٹلی کانٹی نینٹل، مرسڈیز ، رینج رووراور بی ایم ڈبلیوموجود ہیں، بگ بی کے پاس موجود رولس رائس کی قیمت 3.5 کروڑ ہےجب کہ دیگرگاڑیاں بھی کروڑوں سے کم نہیں۔

سنجےدت

بالی ووڈ کے سنجو بابا اسپورٹس کارکے بے حد شوقین ہیں جب کہ ان کے پاس موجود فراری کی قیمت 3 کروڑ ہے۔

رنبیرکپور

ہرنوجوان کی طرح رنبیرکپوربھی اسپورٹس بائیکس اورکارکا شوق رکھتے ہیں ان کے پاس موجود خوبصورت کاراودی آر8 کی قیمت 2 کروڑ ہے۔

عامرخان

سادہ زندگی گزارنے والے عامرخان کے پاس بھی مہنگی گاڑیوں کی کمی نہیں، عامر خان کے پاس موجود رولس رائس گھوسٹ ورتھ کی قیمت 10 کروڑ ہے، عامر خان سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ اوربزنس مین مکیش امبانی کے بعد بھارت کی تیسری شخصیت ہیں جن کے پاس یہ کارہے۔

پریانکاچوپڑا

ناموربالی ووڈ اداکارہ اورسابق حسینہ عالم پریانکا چوپڑا بھی کئی مہنگی گاڑیوں کی مالک ہیں تاہم ان کے پاس موجود سب سے مہنگی گاڑی رولس رائس کی قیمت 2 کروڑ روپے ہے۔

سلمان خان

سلمان خان کو بھی مہنگی گاڑیوں اوربائیکس کا بہت شوق ہے ان کے پاس موجود لیکشس کارکی قیمت 1.5 کروڑہے۔

سنی لیونی

ناموربالی ووڈ اداکارہ سنی لیون کوان کے شوہر ڈینئل ویبر نے 1.5 کروڑ کی مہنگی کارتحفے میں دی ہے۔

ہرتیک روشن

بالی ووڈ کے سپرہیروہرتیک روشن کے پاس بھی مہنگی ترین گاڑیاں موجود ہیں جن میں بی ایم ڈبلیو، رینج رووراسپورٹس، مرسڈیز اور جیگوار شامل ہیں جن قیمت کروڑوں میں ہے۔

The post کس بالی ووڈ اسٹار کے پاس کتنی مہنگی کار! appeared first on ایکسپریس اردو.