کنگنا نے بلاک بسٹر فلم ’’سلطان‘‘ میں کام سے کیوں انکار کیا؟

ممبٗی: معروف بالی ووڈ اداکارہ کنگنا رناوت نے انکشاف کیا ہے کہ انوشکا شرما سے قبل انہیں سلمان خان کی بلاک بسٹر فلم سلطان میں ہیروئن کے لئے کاسٹ کیا گیا تھا لیکن میں نے معذرت کر لی تھی۔

سلمان خان کی فلم ’’سلطان‘‘ کو پسند  کرنے والوں میں سے بہت کم لوگوں کو پتہ ہو گا کہ فلم میں انوشکا شرما سے قبل کنگنا رناوت کو منتخب کیا گیا تھا جو انہوں نے دلچسپ  کردار نہ ہونے کی وجہ سے معذرت کر لی تھی۔ جب کنگنا رناوت سے انکار کی وجہ پوچھی گئی تو اُنہوں نے کہا کہ میں وہ کام کرنا چاہتی ہوں جو میرے دماغ کو متحرک کرے، فلم سلطان میں لڑکی کا کردار اچھا تھا لیکن میرے لئے کچھ خاص نہیں تھا۔

بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ فلم کی آفر اس وقت کی گئی جب میں کامیاب فلم ‘تنو ویڈز منو ریٹرنز’  کر چکی تھی اور اتنی کامیابیوں کے بعد اتنا ہلکا کردار ادا نہیں کرنی چاہتی تھی جس میں مجھے کچھ کرنے کا موقع نہ ملے۔

کنگنا رناوت آج کل ہدایتکار کریش کی نئی فلم ’’مانی کرنیکا؛ دی کوئین آف جھانسی‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جس میں وہ رانی لکشمی بائی کی جھانسی کا کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ان تک اپنے کرئیر میں جتنے بھی کردار ادا کئے ہیں ان میں میرے لئے کچھ نہ کچھ نیا تھا اور میری نئی آنے والی فلم بھی اسی طرح ہو گی۔

کنگنا نے کہا کہ ’’مانی کرنیکا؛ دی کوئین آف جھانسی‘‘ کی رانی ایک بے خوف لڑکی تھی جس نے خود کو کسی وجہ سی آگ لگا لی تھی۔ اس فلم میں لڑکی کا کردار حیرت انگیز ہے جو آپ کو یقینا فلم دیکھنے کے بعد متاثر کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ ہم چھوٹی چھوٹی کامیابیوں پر جذباتی ہو جاتے ہیں جبکہ لوگ  بڑے نقصان کو بھی نظر انداز کر دیتے ہیں، اس کردار سے مجھے بہت کچھ نیا سیکھنے کو ملا جس میں میں پہلے لا علم تھی۔

The post کنگنا نے بلاک بسٹر فلم ’’سلطان‘‘ میں کام سے کیوں انکار کیا؟ appeared first on ایکسپریس اردو.