کنگ خان کو بالی ووڈ میں 26 سالہ مکمل ہونے پر دلچسپ انداز میں خراج تحسین 

 ممبئی: بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے انڈسٹری میں 26 سال مکمل ہونے پر ٹوئٹر صارفین نے دلچپسپ انداز میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔ 

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھارت سمیت دنیا بھر میں مقبول ہیں اور ہر طرف ان کے شہرت کے چرچے ہوتے ہیں یہی نہیں وہ مداحوں کے دلوں پر بھی راج کرتے ہیں، اسی وجہ سے اپنے پسندیدہ اسٹار کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے ہزاروں کی تعداد میں مداح ان کے گھر کے باہر کھڑے رہتے ہیں۔ شاہ رخ خان نے انڈسٹری کو بے پناہ فلمیں دیں اور ان کے کیریئر میں مختلف اتار چڑھاؤ آتے رہے جب کہ ان کے رومانوی کردار کی وجہ سے ان کو کنگ خان کا خطاب حاصل ہوا، ان کے فنی کیریئر کو 26 سال مکمل ہونے پر مداحوں کی جانب سے سوشل میڈیا پر زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو انڈسٹری میں اپنے فن کا اظہار کرتے ہوئے 26 سال مکمل ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف انداز میں خراج تحسین پیش کیا گیا۔

ایک صارف نے اپنی ٹوئٹ میں شاہ رخ کی تمام فلموں کے کرداروں کو انتہائی خوبصورت انداز میں ایک موشن ٹیزر کی صورت میں جاری کیا جس میں شاہ رخ خان کی پہلی فلم ’دیوانہ‘ سے لیکر 2016 کی آخری فلم ’فین‘ تک کے تمام کرداروں کو اجاگر کرنے کی کوشش کی گئی۔

صارف نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ شاہ رخ خان کی فلمی صنعت میں 26 سال مکمل ہونے پر اُن کےتمام مداحوں کو کنگ خان کی تصویروں کا مجموعہ پیش کر رہا ہوں جس کو ڈسپلے فوٹو کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

ایک صارف نے ٹوئٹ میں اپنے اسٹار کو شاہ رخ خان سے کنگ خان بننے تک کے سفر کو سڑک کی صورت میں پیش کیا جہاں اُن کی تمام فلموں کا ذکر بھی کیا گیا ہے۔

The post کنگ خان کو بالی ووڈ میں 26 سالہ مکمل ہونے پر دلچسپ انداز میں خراج تحسین  appeared first on ایکسپریس اردو.