گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنا گھر ایک بار پھر ٹوٹنے سے بچا لیا

لاہور: نامور پاکستانی گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر احمد بٹ کے درمیان دوبارہ صلح ہوگئی۔

پاکستان کی نامور گلوکارہ حمیرا ارشد اور ان کے شوہر اداکار احمد بٹ کی ازدواجی زندگی طویل عرصے سے اتار چڑھاؤ کا شکار ہے۔ دونوں اکثر میڈیا پر ایک دوسرے پر الزمات لگاتے نظر آتے ہیں جب کہ حمیرا ارشد اپنے شوہر پر چوری جیسا سنگین الزام بھی لگاچکی ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمیرا ارشد کا احمد بٹ پر چوری کا الزام

حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لیے عدالت میں خلع کی درخواست کررکھی تھی تاہم اب انہوں نے علیحدگی کا فیصلہ ترک کرتے ہوئے اپنے شوہر سے ایک بار پھر صلح کرلی ہے اور گھر ٹوٹنے سے بچالیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق گلوکارہ حمیرا ارشد نے فیملی کورٹ سے خلع کا کیس واپس لے لیا ہے۔ انہوں نے اپنے وکیل کی وساطت سے خلع کی درخواست واپس لیتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ ان کی احمد بٹ سے صلح ہوچکی ہے لہٰذا وہ طلاق لینا نہیں چاہتیں۔ حمیرا ارشد نے مزید کہا کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ ہنسی خوشی زندگی بسر کررہی ہوں اور خلع کے کیس میں مزید کارروائی نہیں چاہتی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: حمیرا ارشد منشیات استعمال کرتی ہیں

واضح رہے کہ حمیرا ارشد اور احمد بٹ گزشتہ 14 برس سے شادی کے بندھن میں بندھے ہوئے ہیں، تاہم دو برس قبل دونوں کے درمیان شدید اختلافات سامنے آئے جس کے بعد حمیرا ارشد نے احمد بٹ سے علیحدگی کے لیے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی۔

The post گلوکارہ حمیرا ارشد نے اپنا گھر ایک بار پھر ٹوٹنے سے بچا لیا appeared first on ایکسپریس اردو.