جھانوی کپور کی فلم’’دھڑک‘‘مداحوں کو بھاگئی

ممبئی: بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور کی فلم’’دھڑک‘‘ریلیز کے پہلے روز 8 کروڑ سے زائد کمائی کرکے پرستاروں کو متاثر کرنے میں کامیاب رہی ہے۔

آنجہانی اداکارہ سری دیوی کی بیٹی جھانوی کپور اور شاہد کپور کے چھوٹے بھائی ایشان کھتر کی فلم ’’دھڑک‘‘گزشتہ روز ریلیز کردی گئی۔ فلم کی کہانی امیر لڑکی اور غریب لڑکے درمیان محبت اورپھر اس محبت کے درمیان آنے والی مشکلات کے گرد گھومتی ہے۔ یہ مراٹھی فلم ’’سیرت‘‘کا آفیشل ری میک ہے جب کہ اسے بالی ووڈ کے نامور ہدایت کاروپروڈیوسر کرن جوہر نے پروڈیوس کیاہے۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماں کی موت کے چند روز بعد جشن

فلمی تجزیہ نگار ترن آدرش نے فلم کے پہلے دن کا بزنس ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم نے ریلیز کے پہلے روز 8 کروڑ 71 لاکھ کماکر عالیہ بھٹ کی پہلی فلم’’اسٹوڈنٹ آف دی ایئر‘‘کو پیچھے چھوڑ دیاہے۔

سری دیوی کی موت کے بعد ان کے چاہنے والوں کو ان کی بیٹی کی فلم کاشدت سے انتظارتھا جب کہ کچھ لوگوں کا خیال تھا کہ جھانوی کپور فلم انڈسٹری میں اپنی ماں کا خلا پُر کرنے میں شا ید ہی کامیاب ہوسکے۔ تاہم فلم ریلیز کے بعد جھانوی کپور کی اداکاری مداحوں کو بھاگئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: جھانوی کپورکا تعلیمی میدان میں پیچھے

جھانوی کپور فلم میں نہ صرف بہترین اداکاری کرتی نظرآئیں بلکہ بہت خوبصورت بھی لگ رہی ہیں جب کہ ایشان کھتر کی اداکاری کو بھی لوگوں کی جانب سے بےحد سراہا جارہا ہے۔

The post جھانوی کپور کی فلم’’دھڑک‘‘مداحوں کو بھاگئی appeared first on ایکسپریس اردو.

Ali Zafar Makes Superstar Return With Teefa In Trouble

Ali Zafar is one of the few stars from Pakistan who has enjoyed stardom that many only can imagine. His latest film Teefa in Trouble premiered last night.

WHAT WORKS:

Production Values: It is said to be the most expensive Pakistani movie to date and that can be seen in all aspects of the film. From production values to cinematography to action sequences and locations, everything is visually and aesthetically top notch.

Witty One-Liners: The dialogues have been written by Ali Zafar which work as a catalyst and there are more than a few moments where you laugh out loud. The loudest claps are reserved for the moment when he takes a dig at Islamabad ke burger and mulk chor diya per tharak nahi gayi.

Punjabi Tadka: Ali is originally from Lahore so the Punjabi accent comes naturally to him and he looks believable as a Punjabi goon. The second half is shot in Lahore and it looks great as part of the backdrop. Time and again, Mehmood Aslam and Javed Sheikh get into fights in a typically loud Punjabi manner and those scenes are show stealers.

Ali Zafar’s Star power: It’s hard to believe, but this is Ali Zafar’s first Pakistani film. And he has put his best foot forward. He looks good, has performed his stunts himself and his acting skills have improved a lot over time. My only issue is that given his character, his face and hair look too perfect in each frame ( He reminded us of Bollywood’s Shahid Kapoor). Nonetheless, the film belongs to him and he is as keyed up as a Boost bunny, exuding charm and competence in equal measure.

WHAT DOESN’T WORK:

Weak Plot: Unfortunately, the biggest problem is the storyline. Ali plays a goon who believes that money is everything in life and he is hired to kidnap the Maya Ali who is super wealthy, has had a troubled childhood and is ignored by her father, a billionaire tycoon. She lives in a mansion and has a scheming stepmom. She thinks Ali is helping her elope and as expected, the pair find themselves drawn to one another, but she doesn’t know what he does for a living. Now could it get any more clichéd than this? We have seen such stories right from the time of in Bollywood like the film Jab Harry Met Sejal where the two leads with super contrasting backgrounds get romantically involved, part ways and then reunite.

The Drag:
The second half is lengthy to the extent that it feels dragged. There is too much of chasing going on. We will not hold anything against the cinematic liberties taken time and again. For instance, the way Teefa lands in Europe in just one day and how Javed Sheikh’s army of guards are so useless that they can’t match with the actress’ speed!

Overall: We believe that this film has revived Ali Zafar’s career as an actor. This was the last chance Ali had to prove himself as an actor and he delivered on the grandest stage! The script of the film gave justice to Ali’s character and made him bring his A-Game!  The other actors who shined and stole the spotlight in their respective roles were Javed Sheikh, Mehmood Aslam, Faisal Qureshi, Asma Abbas, Nayyar Ejaz, and Billu Butt himself – Marhoom Ahmad Bilal.

We love Maya Ali tremendously… However, we don’t think she did justice with the role of her character. At many times it felt that she was trying too hard. (Reminded us a bit of Bollywood actress Kareena Kapoor in Jab We Met.)

اداکار بھی انسان ہوتے ہیں، کاجول کا صحافیوں سے شکوہ

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ کاجول نےشکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اداکار بھی انسان ہوتے ہیں اسلیے ہمیں بھی عام لوگوں کی طرح ٹریٹ کیاجائے۔

اداکارہ کاجول کا شمار بالی ووڈ کی ان اداکاراؤں میں ہوتا ہے جن کا سحرکبھی ختم نہیں ہوتا۔ کاجول کے جتنے پرستار ماضی میں تھے اس سے کہیں زیادہ آج ہیں۔ جب کہ صحافی اور فوٹوگرافرز ان کی ایک تصویر لینے کے لیے گھنٹوں کھڑے رہتے ہیں تاہم کاجول کو صحافیوں اورفوٹوگرافرزکا یہ رویہ پسند نہیں اور انہوں نے شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اداکار بھی انسان ہوتے ہیں۔

بی بی سی ایشین کو انٹرویو دیتے ہوئے کاجول نے پاپارازی(فیشن فوٹوگرافرز)کو خوب کھری کھری سنائیں اور کہا آپ چاہے کہیں بھی جائیں، عام لوگوں کی طرح کافی پینے جائیں یا جم جائیں، پاپارازی وہاں موجود ہوتے ہیں اورہر وقت اداکاروں کی تصاویر لینے کی کوشش کرتے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: کاجول کی ٹُھکرائی ہوئی سپرہٹ فلمیں

کاجول نے کہا اگراتفاق سے آپ نے اس وقت اچھے کپڑے نہ پہنے ہوں یا تیار نہ ہوئے ہوں تو آپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہےاور  جج کیا جاتا ہے۔ لوگ کہتے ہیں آپ کو بالکل فیشن سینس نہیں ہے یا آپ کوکپڑے پہننے کی بھی تمیز نہیں ہے۔ کاجول نے پاپارازیوں کے اس رویے کو نہایت خراب قراردیا۔

کاجول نے فوٹوگرافرز اورصحافیوں پر بھڑکتے ہوئے کہا کیا ہم نارمل اور عام انسان نہیں ہیں یا کیا ہم انسان ہی نہیں ہیں۔ اداکارہ نے کہا وہ دوسروں کی جانب سے کیے جانےوالے تبصروں سے متاثر ہوتی ہیں وہ بچپن سے ایسی ہیں۔ کاجول نے سوال کرتے ہوئے کیا ایک عام انسان ہر وقت تیار ہوکر رہتا ہے؟

اس خبرکوبھی پڑھیں: کاجول گرگئیں، ویڈیووائرل

کاجول نےاپنی بیٹی نائسا کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ ممبئی میں تھی اسے بھی یہ سب برداشت کرنا پڑتاتھاچاہے ہم ایئرپورٹ پر ہوں یا کہیں بھی ہر وقت ہر کوئی تصاویر لینے کی کوشش کرتا تھا اور یہ چیزیں اسے بھی متاثر کرتی تھیں۔

The post اداکار بھی انسان ہوتے ہیں، کاجول کا صحافیوں سے شکوہ appeared first on ایکسپریس اردو.

اور سودا طے پا گیا!

دنیا بھر میں فلم انڈسٹری کے چمکتے دمکتے ستارے تو ایک طرف شوبزنس سے وابستہ چھوٹے فن کار بھی کسی معمولی کردار کو نبھانے یا کسی پروڈکٹ کی تشہیر کے لیے بھاری معاوضے کا تقاضا کرتے ہیں۔

اسی طرح میڈیا کے اس دور میں مشہور اداکاروں سے متعلق معمولی سے معمولی بات یا ان کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ بڑی خبر بن جاتا ہے اور یہ خبر بکتی ہے۔ ہالی وڈ کے کسی فن کار کی خاص تصویر یا واقعے کی ویڈیو اگر کسی کے ہاتھ لگ جائے تو وہ اس کا زبردست مالی فائدہ اٹھا سکتا ہے۔ فلم اسٹارز خود بھی میڈیا کے اس جنون سے واقف ہیں اور اس کا بھرپور فائدہ بھی اٹھا رہے ہیں۔ یہاں ہم ان ایکٹریسز کا ذکر کررہے ہیں جنہوں نے اپنے بچوں کی تصاویر شایع کرنے کے کروڑوں روپے وصول کیے۔

امریکا کی مشہور گلوکارہ جینیفر لوپیز نے 2008 میں اپنے جڑواں بچوں ڈیوڈ اور ایمی کی پہلی تصویر معروف پیپلز میگزین کو تقریباً 38 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔

ہالی وڈ کی معروف جوڑی انجلینا جولی اور بریڈ پٹ کے گھر 2008 میں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی۔ انجلینا جولی نے ان بچوں کی پہلی تصویر پیپلز میگزین کو تقریبا 90 کروڑ روپے میں فروخت کی تھی۔

اسی فلم انڈسٹری کی ایک اور نام ور اداکارہ جیسیکا البا نے اوکے میگزین سے اپنی بچی کی تصویر شایع کرنے کا معاوضہ پایا۔ جیسیکا البا اور کیش وارن کے ہاں 2008 میں بیٹی پیدا ہوئی جس کا نام انہوں نے نرمیری وارن رکھا۔ اس جوڑے نے اپنی بچی کی پہلی تصویر کی قیمت 9 کروڑ روپے وصول کی۔

ہالی وڈ کی مشہور اداکارہ اور سنگر کرسٹینا آگیولیرا کے بیٹے کا نام میکس لیرون بریٹمین ہے جس کی پیدائش کے بعد پہلی تصویر پیپلز میگزین میں شایع ہوئی۔ اس تصویر کے لیے کرسٹینا کو 9 کروڑ روپے ادا کیے گئے۔

ہالی وڈ کا ایک اور مشہور نام اینا نکول اسمتھ ہے جس نے اپنی بیٹی کی پہلی تصویر کی قیمت 12 کروڑ روپے وصول کی۔ اس بچی کا نام ڈینیلین برک ہیڈ رکھا گیا اور پیدائش کے بعد اس کی پہلی تصویر اوکے میگزین میں شایع ہوئی۔

The post اور سودا طے پا گیا! appeared first on ایکسپریس اردو.

فنکار کو کسی ایک شعبے تک محدود نہیں کیا جا سکتا، عائشہ عمر

 لاہور:  اداکارہ و ماڈل عائشہ عمرنے کہا ہے کہ میرے نزدیک شوبز میں حدبندی کوئی درست عمل نہیں ہے۔ سچے فنکار کو بھی کسی ایک شعبے تک محدود نہیں کیا جاسکتا۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے عائشہ عمر نے کہا کہ ایک نوجوان جب شوبز کی دنیا میں قدم رکھتا ہے تو اس کے کچھ ٹارگٹ ہوتے ہیں اور آگے بڑھنے کیلیے ایک طریقہ کار بھی اس کے ساتھ ہوتا ہے جس کے تحت وہ کام کرتے ہوئے مختلف شعبوں میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منواتا ہے لیکن بدقسمتی سے ہمارے ہاں جب ایک فنکارکسی ٹی وی ڈرامہ میں مقبول ہو جائے تو پھر اس کو ٹی وی تک ہی محدود رہنے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح فلم انڈسٹری میں کسی کواچھا مقام مل جائے توپھروہ ٹی وی پرکام کرنا اپنی توہین سمجھتا ہے۔

عائشہ عمر نے کہا کہ ایک فنکار کو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنا چاہیے۔ بلاشبہ فلم ایک بڑا اورمقبول میڈیم ہے لیکن لوگوں کی بڑی تعداد ٹی وی ڈرامے دیکھتی او ر انہی سے انٹرٹین ہوتی ہے۔ اس لیے اب وہ دورنہیں رہا جب ایک مقبول فنکار کسی ایک میڈیم تک خود کو محدود رکھ لے۔

ایک سوال کے جواب میں عائشہ عمر نے کہا کہ میں نے فیشن انڈسٹری میں بہت کام کیا۔ ٹی وی پرایکٹنگ کی اور بطور میزبان بھی اپنی صلاحیتوں کو منوایا۔ اس کے علاوہ میوزک کے شعبے میںبھی کام کر رہی ہوں۔ میں سمجھتی ہوں کہ ایک فنکار میں اگر ٹیلنٹ ہے تواس کو ضرورموقع ملنا چاہیے۔

اداکارہ نے کہا کہ ہمارے ملک کے ثقافتی اداروں کو چاہیے کہ وہ ایسا ٹیلنٹ تلاش کرے جو فنون لطیفہ کے تمام شعبوں میں کام کرنے کی صلاحیت رکھتے ہوں۔ دنیا بھرمیں ایسے باصلاحیت فنکار موجود ہیں اور اگر ہم اس سلسلہ میں اپنے ملک میں ٹیلنٹ تلاش کریں گے توان گنت نوجوان ہمارے سامنے ہونگے، جواپنی صلاحیتوں سے ملک وقوم کا نام روشن کریں گے۔

The post فنکار کو کسی ایک شعبے تک محدود نہیں کیا جا سکتا، عائشہ عمر appeared first on ایکسپریس اردو.

ریٹنگ نہ ملنے پرسلمان خان کے شو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ

 ممبئی: متاثر کن ریٹنگ نہ دینے پر سلمان خان کے شو ’’دس کا دم‘‘ کے نام اور دن تبدیل کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے۔

بالی ووڈ سلطان سلمان خان نہ صرف اپنی دبنگ اداکاری کی وجہ سے جانے جاتے ہیں بلکہ وہ بھارت کے سب سے متنازعہ شو ’بگ باس‘ کی میزبانی میں بھی نام کماچکے ہیں۔ اس کے علاوہ ان کا ایک اور شو ’دس کا دم‘ بھی خاصی اہمیت کا حامل ہے جو کافی سالوں بعد دوبارہ آن ایئر ہوا ہے لیکن اس بار وہ مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام رہا یہی وجہ ہے کہ چینل انتظامیہ نے شو کے نام اور دن میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کا شو ’دس کا دم‘ رواں سال جون میں شروع ہوا تھا اور توقع کی جارہی تھی کہ یہ شو ناظرین میں بہت مقبول ہوگا تاہم ایسا نہیں ہوا اور چینل انتظامیہ نے جتنی ریٹنگ کی امید لگائی تھی وہ نہ مل سکی یہی وجہ ہے کہ انتظامیہ نے شو کا نام ’دس کا دم‘ کے بجائے ’دس کا دم دار ویک اینڈ‘ رکھنے کا فیصلہ کیا ہے جو اب پیر، منگل کے بجائے ویک اینڈ میں رات ساڑھے 9 بچے آن ایئر ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق ’’دس کا دم‘‘ کو ناظرین میں مزید مقبول کرنے کے لئے عوام کی انٹری کو محدود کرکے زیادہ سے زیادہ معروف شخصیات کو بلایا جائے گا جس میں سلو میاں اپنے مخصوص انداز میں میزبانوں کے ساتھ کوئز گیم کھیلیں گے۔

The post ریٹنگ نہ ملنے پرسلمان خان کے شو کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ appeared first on ایکسپریس اردو.

’سنجو‘ نے ’بھائی جان‘ کو پیھچے چھوڑدیا

 ممبئی: بالی ووڈ اداکار سنجے دت کی زندگی پربننے والی فلم ’’سنجو‘‘ نے کمائی میں بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی جان‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا۔

راج کمار ہیرانی کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’سنجو‘‘ میں بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی جان دار اداکاری کی بدولت فلم اب تک متعدد ریکارڈ اپنے نام کرچکی ہے اور اب کامیابی میں ’’سنجو‘‘ نے بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان کی فلم ’’بجرنگی بھائی‘‘ کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم ’’سنجو‘‘ نے کامیابی کے جھنڈے گاڑتے ہوئے 325  کروڑ 57 لاکھ کا ریکارڈ بزنس کیا ہے جب کہ سلمان خان کی فلم بجرنگی بھائی نے 320 کروڑ 24 لاکھ کا بزنس کیا تھا اور اب کہا جارہا ہے فلم ’سنجو‘ ، ’ٹائیگر زندہ ہے‘ کا ریکارڈ بھی اپنے نام کرلے گی۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان کو ’’سنجو‘‘ کی کامیابی ہضم نہ ہوئی

دوسری جانب ہدایت کار فلم ’’سنجو‘‘ کی مسلسل کامیابی کے بعد اسے چین میں بھی ریلیز کرنے کا سوچ رہے ہیں۔ اس حوالے سے سی ای او فوکس اسٹار اسٹوڈیو وجے سنگھ نے کہا ہے کہ چین کے بہت سے ڈسٹریبیوٹرز نے  فلم سنجو دیکھنے کے بعد ہم سے رابطہ کیا اور فلم کو چین میں ریلیز کرنے کی دلچسپی ظاہر کی۔ اس کے علاوہ فلم کو جاپان، جنوبی کوریا اور دیگر ممالک میں بھی ریلیز کرنے کے حوالے سے غور کررہے ہیں۔

The post ’سنجو‘ نے ’بھائی جان‘ کو پیھچے چھوڑدیا appeared first on ایکسپریس اردو.