زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ

زائرہ وسیم کے ساتھ جہاز میں 9 دسمبر کو ایک شخص نے دست درازی کی تھی؛ فوٹوفائل

زائرہ وسیم کے ساتھ جہاز میں 9 دسمبر کو ایک شخص نے دست درازی کی تھی؛ فوٹوفائل

ممبئی: زائرہ وسیم کی والدہ نے اپنی بیٹی کو جہاز میں ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف مقدمہ درج نہ کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

چند روز قبل فلم ’دنگل‘ میں سپر اسٹار عامر خان کی بیٹی کا کردار نبھانے والی 17 سالہ اداکارہ زائرہ وسیم کی ویڈیو منظر عام پر آئی تھی جس میں انہوں نے جہاز میں اپنے پیچھے بیٹھے شخص کی حرکتوں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا تھاکہ اس شخص نے انہیں ہراساں کرنے کی کوشش کی ہے۔ جہاز کے عملے سے شکایت کرنے کے باوجود انتظامیہ کی جانب سے اس شخص کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: زائرہ وسیم کے ساتھ فلائٹ میں دست درازی

یہ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد پولیس کے ساتھ وستارا ائیر لائن انتظامیہ بھی فوراً حرکت میں آگئی اور اس شخص کی تلاش شروع کردی جس کا نتیجہ یہ آیا کہ اس شخص کو دوسرے ہی دن ممبئی سے گرفتار کرلیا گیا جب کہ اس کی شناخت39 سالہ ویکاش سچ دیو کے نام سے ہوئی۔ ویکاش کو پولیس عدالت میں بھی پیش کرچکی ہے تاہم اب ائیر وستارا ایوی ایشن ریگولیٹرکی جانب سے کہا جارہا ہے کہ زائرہ وسیم کی والدہ اپنی بیٹی کو ہراساں کرنے والے شخص کے خلاف شکایت درج نہیں کروانا چاہتیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: دنگل اسٹار زائرہ وسیم کو ہراساں کرنے والا شخص گرفتار

ائیر لائن انتظامیہ  نے جہاز میں پیش آنے والے واقعے کی رپورٹ اس ہفتے کی ابتدا میں جمع کرائی تھی، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ائیر لائن سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی سی اے)نے ہدایت جاری کی ہے کہ جہاز میں مسافروں کے ساتھ پیش آنے والے رویے سے متعلق متعدد پہلوؤں کو دیکھنے کے لیے اندرونی پینل قائم کرنے کے امکانات کا جائزہ لیاجا رہاہے۔ انتظامیہ نے واقعے سے متعلق تمام لوگوں بشمول زائرہ وسیم اور جہاز کے عملے کا بیان لینے کے بعد یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ تاہم  ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ زائرہ وسیم کی والدہ نے یہ فیصلہ کیوں کیا۔

واضح رہے کہ ائیر لائن وستارا نے ٹوئٹر پر زائرہ وسیم کے ساتھ پیش آنے والے واقعے پر معذرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

انوشکا نے شادی کے بعد پہلی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی

ممبئی: نامور بالی ووڈ اداکارہ انوشکا شرما نے شادی کے بعد اپنی اور ویرات کوہلی کی پہلی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے اور چند ہی منٹوں میں تصویر کو لاکھوں لوگ پسند کرچکے ہیں۔

بالی ووڈ کی خوبرو اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ کے کپتان ویرات کوہلی کی شادی رواں برس کا دونوں کی جانب سے اپنے مداحوں اور میڈیا کو دیا گیا سب سے بڑا سرپرائز ہے۔ دونوں کی شادی کی افواہیں گزشتہ برس دسمبر سے میڈیا میں گردش کررہی تھیں۔ بالآخر 11 دسمبر کی شام ویرات اور انوشکا نے ٹوئٹر پر رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے کا اعلان کرکے گردش کی جانے والی تمام افواہوں کو درست قرار دے دیا۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: یہ ہوئی نا اصل ’رب نے بنادی جوڑی‘

گزشتہ 4 روز سے بھارتی اور پاکستانی میڈیا میں دونوں کی شادی کی موضوع بحث بنی ہوئی ہے۔ پرستار ’ویروشکا‘ کی شادی سے متعلق ہر بات جاننے کے لیے بے تاب ہیں۔ جب کہ ویرات اور انوشکا بھی اپنی شادی سے متعلق ہربات مداحوں کے ساتھ شیئر کررہے ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: انوشکا کی منگنی کی انگوٹھی کی مالیت کیاہے؟

ویرات اورانوشکا یورپ کے پرفضااور خوبصورت مقام پر چھٹیاں منارہے ہیں جہاں سے حال ہی میں انوشکا شرما نے اپنی اور ویرات کوہلی کی شادی کے بعد پہلی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کی ہے۔ تصویر میں دونوں برف سے ڈھکے سفید پہاڑوں پر بہت خوبصورت لگ رہے ہیں جب کہ انوشکا نے اس لمحے کو جنت سے تشبیہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے جیسے ہم ’جنت‘میں ہیں۔

In heaven, literally 😇😍

A post shared by AnushkaSharma1588 (@anushkasharma) on

اس خبرکوبھی پڑھیں: ویروشکا کا آفریدی اور ماہرہ کو دلچسپ جواب

واضح رہے کہ شادی کے ہنگاموں سے فارغ ہونے کے بعد ویرات کوہلی اور انوشکا شرما نے اُن تمام لوگوں کا فرداً فرداً شکریہ ادا کیاتھا جنہوں نے انہیں شادی کی مبارکباد دی تھی۔ ویروشکا نے شاہد آفریدی اور پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کا بھی شکریہ ادا کیاتھا۔

The post انوشکا نے شادی کے بعد پہلی تصویر مداحوں کے ساتھ شیئر کردی appeared first on ایکسپریس اردو.

پریانکا چوپڑا 1 منٹ میں 1 کروڑ کمائیں گی

 پریانکا چوپڑا کو 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے تقریباً 4 سے 5 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے، فوٹوفائل

پریانکا چوپڑا کو 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے تقریباً 4 سے 5 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے، فوٹوفائل

نامور بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑاایوارڈ شو میں  ڈانس پرفارمنس کے دوران چند منٹوں میں کروڑوں کمائیں گی۔

سابق ملکہ حسن اور بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ پریانکا چوپڑا کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہورہا ہےجس کی وجہ سے ان کی ڈیمانڈ بھی بڑھ گئی ہے۔ بالی ووڈ کے ساتھ ہالی ووڈ میں بھی یکساں مقبول اداکارہ پریانکا چوپڑا کے ستارے اس وقت عروج پر ہیں اور بالی ووڈ کا ہر فلمساز اور پروڈیوسر ان کے ساتھ کام کرنے کاخواہشمند ہےجس کے لیے وہ اداکارہ کو بڑے سے بڑامعاوضہ دینے کے لیے بھی تیار ہیں  جس کی مثال حال ہی میں دیکھنے میں آئی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا نےبین الاقوامی ایوارڈ اپنے نام کرلیا

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے مقبول ترین ایوارڈ ’دی زی سینے ایوارڈز2018‘کی تقریب میں رنویر سنگھ، شاہد کپور، کترینہ کیف سدھارتھ ملہوترا، جیکولین فرنینڈس اور بھومی پنڈیکر اپنی پرفامنس دیں گے۔جب کہ اداکارہ پریانکا چوپڑا  بھی ایوارڈشو میں اپنے مقبول گیتوں پر ڈانس پرفارمنس دیں گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پریانکا چوپڑا کو 5 منٹ کی پرفارمنس کے لیے تقریباً 4 سے 5 کروڑ روپے ادا کیے جائیں گے اس کا یہ مطلب ہے کہ بالی ووڈ کی ’دیسی گرل‘ایک منٹ میں ایک کروڑ روپے کمائیں گی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: پریانکا چوپڑا ووٹ دینے کے حق سے محروم

پریانکا چوپڑا اس وقت شوبز انڈسٹری کی مصروف ترین اداکارہ ہیں اور اپنے ہالی  ووڈ پروجیکٹ کے لیے اکثرملک سے باہر رہتی ہیں یہی وجہ ہے کہ وہ کافی عرصے سے کسی ایوارڈ شو میں پرفارم نہیں کررہیں لیکن اب ان کے چاہنے والے زی سینے ایوارڈ میں انہیں براہ راست پرفارم کرتے ہوئے دیکھیں گے۔ جب کہ ایوارڈ شو میں بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف اپنی آنے والی فلم’ٹائیگر زندہ ہے‘کے مقبول گیت ’سواگ سے سواگت‘اور’کالا چشمہ‘پر رقص کرتی نظر آئیں گی۔

آسکر ایوارڈ کیلیے پاکستانی فلموں کی نامزدگی بہت بڑی کامیابی ہے، سوہائے علی ابڑو

تعداد کیساتھ معیارکا خیال رکھا گیا تو جلدپاکستانی فلمیں اوران سے وابستہ لوگوں کے چاہنے والے دنیا کے کونے کونے میں ہونگے، سوہائے۔ فوٹو : فائل

تعداد کیساتھ معیارکا خیال رکھا گیا تو جلدپاکستانی فلمیں اوران سے وابستہ لوگوں کے چاہنے والے دنیا کے کونے کونے میں ہونگے، سوہائے۔ فوٹو : فائل

 لاہور:  اداکارہ وماڈل سوہائے علی آبڑو نے کہا ہے کہ آسکرایوارڈ کیلیے پاکستانی فلموں کی نامزدگی بہت بڑی کامیابی ہے جب کہ منفرد موضوعات پربننے والی ایکشن ، رومانس اورمزاح سے بھرپورفلمیں شائقین کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

’’ایکسپریس‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سوہائے علی آبڑو نے کہا کہ آسکرایوارڈز تک پاکستانی فلموں کاپہنچنا ایک دورمیں خواب لگتا تھا مگراب ہماری فلموں کی نامزدگی ہونے لگی ہے اوروہ وقت دورنہیں جب ہماری فلمیں نا صرف آسکر ایوارڈ جیتا کریں گی بلکہ ہمارے فنکاروں کوہالی ووڈ میں کام کی پیشکش بھی ہوا کرے گی۔

سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ نوجوان فلم میکراور فنکار مل کرایک ایسے ٹریک پرآگے بڑھ رہے ہیں جس کے ذریعے بہت جلد ہم انٹرنیشنل مارکیٹ تک رسائی پالیں گے۔ انھوں نے کہا کہ فنون لطیفہ میں فلم ایک ایسا شعبہ ہے جولوگوں کے سب سے قریب ہے جب کہ پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف فنکاروں کے چاہنے والوں کی بڑی تعداد آج بھی موجود ہے، جو ان کے کام کوپسند کرتی تھی بلکہ ان کے متعارف کروائے گئے ملبوسات، ہیئراسٹائل، جیولری، جوتے اوردیگر کو آج بھی سراہتی ہے۔ یہ ایک فلم اسٹارکی سب سے بڑی خوبی اورکامیابی مانی جاتی ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ آج کا دورجدید ٹیکنالوجی ہے اوراب جس طرح سے فیشن کی دنیا میں حیرت انگیز تبدیلی آچکی ہے، اسی طرح فلمسازی کے کام اوراس شعبے سے وابستہ لوگوں کی سوچ بھی بدل چکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب کارپوریٹ سیکٹر فلمسازی کے شعبے میں نمایاں کام کررہا ہے۔ ان کی بدولت جہاں نوجوان فلم میکرمنفرد موضوعات پرفلمیں بنارہے ہیں، وہیں کمرشل ازم کے فروغ اورکارپوریٹ سیکٹرکی پراڈکٹس کی تشہیربھی بڑی خوبی سے ہورہی ہے۔ یہ وقت کی ضرورت ہے کیونکہ پاکستان میں فلم انڈسٹری جس بحران سے دوچارتھی، اس کی بہتری کی بات کرنا ایک دورمیں بالکل جھوٹ لگتا تھا مگراب صورتحال بہتر ہورہی ہے۔

ڈزنی نے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کے اثاثے خرید لیے

نیویارک: ہالی ووڈ کے معروف ادارے ٹوئنٹی فرسٹ فوکس سینچری نے اپنے اثاثوں کا بڑا حصہ میڈیا انٹرٹینمنٹ کمپنی والٹ ڈزنی کو 52.4 ارب ڈالر میں فروخت کردیا جس میں نیشنل جیوگرافک چینل اور فلم اسٹار وار بھی شامل ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کے مطابق میڈیا انٹرٹینمنٹ کے دو معروف اداروں والٹ ڈزنی اور 21 سینچری فوکس انٹرٹینمنٹ کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس اپنے اثاثوں کا بڑا حصہ 52.4 ارب ڈالر میں والٹ ڈزنی کو فروخت کردیا جس کے بعد ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس میں اصلاحات لائی جائیں گی تاکہ انٹرٹینمنٹ ادارے نیٹ فلیکس سمیت دیگر میڈیا فرمز کے لیے چیلنجنگ ماحول پیدا کیا جاسکے۔

یہ معاہدہ ڈزنی کے چیف ایگزیکٹو باب اگیر اور فوکس گروپ کے مالک 86 سالہ روپرٹ مرڈوک کے درمیان طے پایا ہے، میڈیا انٹرٹینمنٹ کی انڈسٹری میں ہونے والا یہ بہت بڑا معاہدہ ہے، اگر 52.4 ڈالر کی رقم کو پاکستانی روپوں میں منتقل کیا جائے تو یہ رقم 57 کھرب 9 ارب 59 کروڑ 48 لاکھ  روپے بنتی ہے۔

اس ڈیل میں سیٹلائٹ براڈ کاسٹر اسکائی کے 39 فیصد شیئرز ، 20th سینچری فوکس فلم اسٹوڈیو سمیت فوکس گروپ کے متعدد ٹیلی ویژن یعنی  نیشنل جیوگرافک چینل، فوکس ٹیلی ویژن، فوکس نیٹ ورک، فوکس انٹرنیشنل اور دیگر شامل ہیں۔

ٹوئنٹی سنچری فوکس کے تحت بنائی گئی بلاک بسٹر فلمیں اور ٹی وی سیریز بھی اب ڈزنی کی ہوگئی ہیں جن میں ہالی ووڈ کی معروف ترین فلم اسٹار  وار سیریز،  مارویل سپر ہیروز کی فلمیں، اوٹار، ڈیڈ پول، کئی ٹی وی سیریز اور سیمپسن کارٹون فلم شامل ہیں، فوکس گروپ کے پاس اب فوکس بزنس نیٹ ورک، فوکس نیوز  چینل اور فوکس اسپورٹس میڈیا گروپ رہ جائیں گے۔

خیال رہے کہ فوکس گروپ کے بانی مرڈوک کو 21 برس کی عمر میں اس کے والد کی جانب سے ایک اخبار ملا تھا جس کے بعد مرڈوک نے اسے دنیا کے سب سے بڑے نیوز اور فلم ایمپائر میں بدل دیا۔

The post ڈزنی نے ٹوئنٹی فرسٹ سنچری فوکس کے اثاثے خرید لیے appeared first on ایکسپریس اردو.

فواد خان ایشیا کے پرکشش مردوں میں شامل

گزشتہ برس بھی فواد خان ایشیا کے پرکشش مردوں کی فہرست میں شامل تھے؛ فوٹوفائل

گزشتہ برس بھی فواد خان ایشیا کے پرکشش مردوں کی فہرست میں شامل تھے؛ فوٹوفائل

 ممبئی: اپنی جانب نظر شخصیت اور خوبصورتی سے دنیا بھر کو دیوانہ بنانے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی اداکار فواد خان  ایک بار پھرایشیا کے 50 پر کشش ترین مردوں میں شامل ہوگئے۔

برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے 2017 کے 50 پرکشش ترین ایشیائی مردوں کی فہرست جاری کی ہے جس میں بالی ووڈ کے نامور اداکار شاہد کپور، ہرتیھک روشن ، برطانوی نژاد پاکستانی گلوکار زیان ملک کے ساتھ لاکھوں دلوں کی دھڑکن پاکستانی اداکار فواد خان بھی شامل ہیں۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: ماہرہ خان خوبصورت ترین ایشیائی خواتین میں شامل

شاہد کپور:

گزشتہ برس اس فہرست میں ساتواں نمبر حاصل کرنے والے نامور بالی ووڈ اداکار رواں سال ایشیا کے پرکشش ترین مردقرار پائے ہیں ۔ شاہد کپور نے ٹوئٹر پر ایسٹرن آئی کے ایڈیٹر اسجد نظیر اور انہیں ووٹ کرنے والے تمام مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہ سب کچھ آپ کی محبت اور سپورٹ کے بغیر ممکن نہیں تھا ۔

ہرتیک روشن:

فہرست میں دوسرے نمبر پر بالی ووڈ اداکار ہرتیک روشن براجمان ہیں ۔ ہرتیک روشن رواں سال صرف فلم ’قابل‘میں نظر آئے تھےتاہم وہ اپنے چاہنے والوں کو اپنی جاذب نظر شخصیت اور خوبصورتی سے متاثررکنے میں کامیاب رہے ہیں۔

زیان ملک:

نامور برطانوی گلوکار زیان ملک نے فہرست میں تیسرا نمبر حاصل کیا ہے۔

ویوان دسینا:

بھارتی ٹی وی کے جانےمانے اداکار ویوان دسینا2017 میں ایشیا کے پرکشش مردوں میں چوتھا نمبر حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ ویوان دسینا کے مداحوں کی تعداد کسی بھی بالی ووٖڈ اداکار سے کم نہیں خاص طور پر خواتین انہیں بے حد پسند کرتی ہیں۔

آشیش شرما:

بھارتی ٹی وی کے ایک اور نامور اداکار آشیش شرما بھی اس فہرست میں پانچویں نمبر پر شامل ہیں۔

فواد خان:

پاک بھارت میں یکساں مقبول اداکار فواد خان نے حیرت انگیز طور پر بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان  اور رنبیر کپورکو پیچھے چھوڑتے ہوئے فہرست میں چھٹا نمبر حاصل کیا ہے ۔ جب کہ سلمان خان ساتویں نمبر پر براجمان ہیں ۔

علی ظفر:

پاکستانی گلوکار و اداکار علی ظفر بھی فہرست میں 12 ویں نمبر پر شامل ہیں۔

واضح رہے کہ برطانوی جریدے ایسٹرن آئی نے کچھ روز قبل ایشیا کی 50 پرکشش خواتین کی فہرست جاری کی تھی جس میں بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے پہلا نمبر جب کہ خوبرو پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان نے پانچویں پوزیشن حاصل کی تھی۔ ماہرہ خان نے لگاتار تین سال سے اس فہرست میں شامل ہونے پرمنفرد انداز میں مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا تھا۔

شاہد کپور نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی

 ممبئی: بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہد کپور نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی۔ 

ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’پدماوتی‘ میں جاندار اداکاری کی وجہ سے شاہد کپور پر قسمت کی دیوی ایسا مہربان ہوئی کہ انہیں مسلسل فلموں کی آفرز مل رہی ہیں جب کہ اب انہوں نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی اور یہی نہیں بلکہ انہوں نے ہریتھک سے ایشیا کے پرکشش مرد ہونے کا اعزاز بھی چھین لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہدایت کار راکیش اوم پرکاش مہرا نے اپنی نئی فلم ’کبڈی‘ کے لیے بالی ووڈ کے پرکشش اداکار ہریتھک روشن کو فائنل کیا تھا مگر وہ دیگر پروجیکٹس کے باعث وقت نہیں نکال پارہے جس کی بنا پر ان کی جگہ اب شاہد کپور کو کاسٹ کیے جانے کا قوی امکان ہے، اس سلسلے میں شاہد کپور نے راکیش اوم پرکاش سے اُن کے آفس میں ایک ملاقات بھی کی اور اب کہا یہ جارہا ہے کہ اس فلم میں شاہد کپور ہی مرکزی کردار ادا کریں گے۔

دوسری جانب شاہد کپور نے 50 خوبصورت ترین ایشیائی مردوں  کے مقابلے میں بھی ریتھک روشن کو پیچھے چھوڑ کر پہلی پوزیشن اپنے نام کرلی، شاہد کپور پہلی بار یہ اعزاز حاصل کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔ اداکار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرکے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

The post شاہد کپور نے فلم ’کبڈی‘ سے ہریتھک روشن کی چھٹی کرادی appeared first on ایکسپریس اردو.