سلمان خان ریس تھری کی شوٹنگ کیلیے کشمیر پہنچ گئے 

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ کے لئے کشمیر پہنچ گئے۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان ان دنوں ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’ریس تھری‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں جو اپنے آخری مراحل میں داخل ہوچکی ہے جب کہ فلم کو مختلف مقامات پر فلمایا جارہا ہے یہی وجہ ہے کہ فلم کے ایک گیت کے لئے دلکش مناظر عکس بند کرانے کے لئے کشمیر کا انتخاب کیا گیا اور قدرت کے شاہکار کو فلموں کی زینت بنانے کے لئے سلمان خان کشمیر پہنچ گئے ہیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کی تھرل اور ایکشن سے بھرپور فلم سیریز ’’ریس‘‘ کے تیسرے سیکوئل کے گیت ’اللہ دہائی ‘ کے لئے ابتداء میں ابو ظہبی کا انتخاب کیا گیا تاہم اب اس گیت کو عکس بند کرانے کے لئے بالی ووڈ سلطان سلمان خان، جیکولین فرنینڈس اور فلم کی پوری ٹیم کشمیر پہنچ گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم کے گیت کی عکس بندی کے لئے کشمیر کے علاقے لداخ ، لیح اور دیگر مقامات پر شوٹنگ کی گئی جب کہ حسین مقام کا فائدہ اُٹھاتے ہوئے سلمان خان نے جیکلین فرننڈس کے ساتھ خود جیپ چلاتے ہوئے کشمیر کی سیر کی اور مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی سے بھی ملاقات کی۔

واضح رہے کہ معروف کوریو گرافر اور فلم پروڈیوسر ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم’ریس تھری‘ میں سلمان خان کے ہمراہ جیکلین فرننڈس مرکزی کردار میں نظر آئیں گی جب کہ فلم میں انیل کپور، بوبی دیول بھی دکھائی دیں گے جو 15 جون 2018 میں سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

The post سلمان خان ریس تھری کی شوٹنگ کیلیے کشمیر پہنچ گئے  appeared first on ایکسپریس اردو.

خواجہ سرا نے معاوضے میں سب فنکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا

ملتان: خواجہ سرا مہک ملک نے تھیٹر پر 8 دن کی پرفارمنس کے عوض 23 لاکھ روپے کا معاہدہ کرکے نامی گرامی فنکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔

پاکستانی ثقافت میں اسٹیج اور تھیٹر کو آرٹ کے شعبے میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے، پاکستانی تھیٹر 2 ادوار پر مشتمل ہے۔ ایک دور میں اچھی اداکاری اور معیاری مزاح نگاری کے حوالے سے قوی خان، انور مقصود، معین اختر، عمر شریف، سہیل احمد، امان اللہ، مستانہ، ببوبرال، افتخار ٹھاکر اور بے شمار فنکاروں نے ملک اور بیرون ملک کامیابیوں کے جھنڈے گاڑے۔

mehak malik

دوسرے دور میں ان اداکاروں کی جگہ ڈانسر نے لے لی جن میں دیدار، نرگس، خوشبو، حنا شاہین، ندا چوہدری اور دیگر شامل ہیں لیکن اب تھیٹر پر سب سے زیادہ معاوضہ لینے کے لحاظ سے جنوبی پنجاب کے شہر کوٹ ادو سے تعلق رکھنے والے خواجہ سرا مہک ملک نے بڑی بڑی فنکاروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

مہک ملک کا پروڈیوسر وحید ڈوگر کے ساتھ 8 دن کی پرفارمنس کے عوض 23 لاکھ روپے کا معاوضہ طے ہوا ہے (فوٹو: فائل)

مہک ملک کا پروڈیوسر وحید ڈوگر کے ساتھ عید کے موقع پر8 دن کی پرفارمنس کے لیے 23 لاکھ روپے کا معاوضہ طے ہوا ہے جو کہ کسی بھی فنکارہ کے اب تک کے معاوضے سے کہیں زیادہ ہے۔ مہک ملک سوشل میڈیا اور یوٹیوب پرسب سے مقبول ڈانسر ہیں۔

The post خواجہ سرا نے معاوضے میں سب فنکاراؤں کو پیچھے چھوڑ دیا appeared first on ایکسپریس اردو.

سنجے دت فلم ’’سنجو‘‘ میں رنبیر کی اداکاری پر دنگ رہ گئے

ممبئی: اداکار سنجے دت نے اپنی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا ٹیزر دیکھ کر انتہائی حیران کن ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ روز سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم ’سنجو‘ کا پہلا ٹیزر جاری کیا گیا تھا، ایک منٹ 25 سیکنڈ کے ٹیزر میں سنجے دت کی زندگی کے مختلف ادوار کی جھلک نہایت شاندار انداز میں پیش کی گئی جسے دیکھ کر سنجو بابا کے مداحوں اور بالی ووڈ کے دیگر اداکاروں سمیت خود سنجے دت بھی دنگ رہ گئے۔ فلم میں سنجے دت کا مرکزی کردار اداکار رنبیر کپور نے ادا کیا ہے اور سنجے دت کی طرح نظر آنے کیلئے انہوں نے کڑی محنت کی۔

اس خبرکوبھی پڑھیں: فلم’’سنجو‘‘ کا ٹیزرآتے ہی چھاگیا

لوگ رنبیر کو سنجے دت کے روپ میں دیکھنے کیلئے بہت بے چین تھے تاہم گزشتہ روز لوگوں کا انتظار ختم ہوا اور بالآخر فلم کا پہلا ٹیزر ریلیز کردیا گیا جس میں رنبیر کپور سنجے دت کے روپ میں بے حد شاندار نظر آئے۔ فلم کا ٹیزر دیکھ کرسنجے دت بھی حیرت زدہ رہ گئے جس کا اظہار انہوں نے ایک ویڈیو کے ذریعے کیا۔

ویڈیو میں سنجے دت نے کہا کہ مجھے تو ابھی تک یقین نہیں آرہا کہ میری زندگی پر فلم بن رہی ہے، میں نے اس فلم کے سینز دیکھے ہیں جنہیں دیکھ کر مجھے یقین نہیں آیا کہ رنبیر بالکل میری طرح نظر آرہے ہیں۔ بعد ازاں انہوں نے فلم کے ہدایت کار راجکمار ہیرانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ خبردار منابھائی میں رنبیر کپور کو نہیں لینا۔

واضح رہے کہ سنجے دت کی زندگی پر بننے والی فلم’سنجو‘رواں سال 29 جون کو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائےگی۔

The post سنجے دت فلم ’’سنجو‘‘ میں رنبیر کی اداکاری پر دنگ رہ گئے appeared first on ایکسپریس اردو.

علی ظفر اور میشا شفیع میں وجہ تنازع بننے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی

 لاہور: گلوکار علی ظفر اور گلوکارہ میشا شفیع کے درمیان تنازع کی وجہ بننے والی ایونٹ کی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔

ایکسپریس نیوز نے علی ظفر اور میشا شفیع کے مابین وجہ تنازع بننے والے ایونٹ کی ویڈیو حاصل کرلی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع ساونڈ روم میں گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں جبکہ دیگر افراد بھی اس کمرے میں موجود ہیں۔

مختصر ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علی ظفر اور میشا شفیع گانے کی ریکارڈنگ میں مصروف ہیں تاہم اس ویڈیو میں بظاہرعلی ظفر کی جانب سے ساتھی گلوکارہ کو ہراساں کرنے یا جنسی ہراسانی کی کوئی کوشش نظر نہیں آرہی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ظفر نے میشا شفیع کو 100 کروڑ کا لیگل نوٹس بھجوا دیا

واضح رہے کہ میشا شفیع نے اسی گانے کی ریکارڈنگ کے دوران علی ظفر کی جانب سے انہیں جنسی ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا جب کہ علی ظفر نے الزامات کو جھوٹ قرار دیتے ہوئے میشا شفیع کوایک ارب روپے کا لیگل نوٹس جاری کیا تھا۔

قانونی نوٹس ملنے کے بعد میشا شفیع نے اپنے قانونی مشیروں کا تقرر کرتے ہوئے عدالتی جنگ لڑنے کا فیصلہ کیا، میشا شفیع کے قانونی مشیر بیرسٹر محمد احمد پنسوتہ نے قانونی نوٹس موصول ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ میشا شفیع نے 19 اپریل کو سوشل میڈیا پرٹوئٹ کرکے میرے موکل پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا بے بنیاد الزام لگایا گیا، یہ ٹوئٹ ایک سازش کے تحت کی گئی جس کا میشا شفیع کو ہی پتا ہوگا، میشا شفیع کا یہ اقدام ہتک عزت کی زد میں آتا ہے اس لیے میشا شفیع اپنے ٹوئٹ پر معافی مانگیں اور ٹوئٹ ڈیلیٹ کریں، اگر میشا نے معافی نہ مانگی تو ہتک عزت آرڈیننس کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

The post علی ظفر اور میشا شفیع میں وجہ تنازع بننے والی ویڈیو منظر عام پر آگئی appeared first on ایکسپریس اردو.

Madeeha Gauhar founder of Ajoka Theatre passes away

Pakistan’s well-known actress, playwright, and women activist Madeeha Gauhar passed away in Lahore this morning. She was 61.

Founder of Ajoka Theatre, Gauhar was battling with cancer for the last three years. A brave woman, she was known for her commitment to theatre for social change. She had set up Ajoka theatre in 1984.

Ajoka’s plays have addressed issues related to human rights, especially women’s issues such as female literacy, honor killings, rights of the girl child, health and family planning. Ajoka has performed all over the world, including India, Bangladesh, Nepal, Sri Lanka, Oman, Iran, Egypt, Hong Kong, the US, UK, and Norway.

Madeeha was the first Pakistani to get the prestigious Prince Claus Award for her leadership of Ajoka, which was praised by the organizers of the Dutch prize for “[withstanding] pressures from the political and religious establishment, and [remaining] committed to the cause of theatre for social change.” She was also nominated for the Nobel Peace Prize from Pakistan in 2005.

Married to writer and director Shahid Nadeem, she was also in the forefront of peace movements between Pakistan and India. Shahid is a Kashmiri whose father was a well-known doctor from Sopore in north Kashmir.

Her Funeral prayers would be held on Thursday near her residence in 24 Sarwar Road Cantt.

The post Madeeha Gauhar founder of Ajoka Theatre passes away appeared first on Pakistan Showbiz.

Kareena, Sonam Kapoor starrer ‘Veere Di Wedding’ to discharge on June 1

Executive Shashank Ghosh’s film Veere Di Wedding is currently planned to discharge on June 1.

The film, which stars Kareena Kapoor Khan, Sonam Kapoor, Shikha Talsania and Swara Bhaskar, was prior slated to hit the screens on May 18.

Sonam on Friday took to Twitter to declare the new discharge date for the film. “You are for the most part warmly welcomed to the wedding of the season! Spare the date for Veere Di Wedding on June 1.”

Proudcer Ekta Kapoor said the film would discharge on her nephew Lakkshya’s birthday. Lakkshya is the child of on-screen character Tushhar Kapoor. He was conceived through IVF and surrogacy in June 2016.

“June 1 is one major day! ‘Veere Di Wedding’ lands on my Lakkshya’s birthday! Abdominal muscle shaadi aur birthday pe aap sab ko nimantran hai (You all are welcomed for the wedding and the birthday.)

The film is introduced by Ekta’s home pennant Balaji Motion Pictures.

A tweet from the official page of Balaji Motion Pictures read: “A wedding to recall and a date that is extraordinary! Square your schedules for Veere Di Wedding on June 1 2018. RSVP now!”

The film is a rom-com is co-created by Sonam’s sister Rhea Kapoor, Ekta and Nikhil Dwivedi.

The post Kareena, Sonam Kapoor starrer ‘Veere Di Wedding’ to discharge on June 1 appeared first on Pakistan Showbiz.

Amir Khan, Faryal Makhdoom welcome little girl Alayna Khan to the world

English Pakistani boxer Amir Khan and spouse Faryal Makhdoom have respected another child young lady into the world, Birmingham Mail.

Amir declared the news on his Instagram and inscribed that he was naming her Alayna Khan.

The couple have a three-year-old little girl named Lamaisah Khan. A year ago, the two were experiencing difficulty with their marriage. In any case, after Faryal declared her pregnancy, the two fixed things up.

This news comes a day after Prince William and Kate Middleton acquainted their third kid with the world.

The post Amir Khan, Faryal Makhdoom welcome little girl Alayna Khan to the world appeared first on Pakistan Showbiz.